گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

غدیر زھرا

لائبریرین
السلام علیکم :)
محفل کی سالگرہ ہو اور محفل میں رنگ بھرنے والے محفلین کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے. اس لڑی میں اشعار، گانوں کے بول یا اقتباسات وغیرہ محفلین کے نام کیے جا سکتے ہیں جو بھی مناسب سمجھیں :) آغاز ہم کیے دیتے ہیں :)

سر تلمیذ مرحوم کے نام

جان منجملۂ خاصانِ مے خانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے

(جگر مراد آبادی)


—————

الف عین سر کے نام

ہر اک دریچہ کرن کرن ہے جہاں سے گزرے جدھر گئے ہیں
ہم اک دیا آرزو کا لے کر بطرزِ شمس و قمر گئے ہیں

(ادا جعفری)

—————

سعود سر کے نام

روشن جمالِ یار سے ہے انجمن تمام
دہکا ہوا ہے آتشِ گل سے چمن تمام

شیرینئ نسیم ہے سوز و گدازِ میر
حسرت ترے سخن پہ ہے لطفِ سخن تمام

(حسرت موہانی)

تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغ
لوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ

(احمد فراز)

:) :) :)

—————

محمد وارث سر کے نام

تلاشِ رنگ میں آوارہ مثلِ بو ہوں میں
گزر کے آپ سے اپنی ہی جستجو ہوں میں

(آرزو لکھنوی)

—————

شمشاد چاچو کے نام

اس رشکِ گل کے جاتے ہی بس آ گئی خزاں
ہر گل بھی ساتھ ہو کے چمن سے نکل گیا

(ناسخ)

—————

فرخ منظور سر کے نام

وہ رنگِ تمنا ہے کہ صد رنگ ہوا ہوں
دیکھو تو نظر ہوں جو نہ دیکھو تو صدا ہوں

چہرے پہ اجالا تھا گریباں میں سحر تھی
وہ شخص عجب تھا جسے رستے میں ملا ہوں

(اختر ہوشیار پوری)

—————

فاتح سر کے نام

سوچتے اور جاگتے سانسوں کا اک دریا ہوں میں
اپنے گم گشتہ کناروں کے لیے بہتا ہوں میں

لفظ گونگے ہیں انہیں گویائی دینے کےلیے
زندگی کے سچے لمحوں میں غزل کہتا ہوں میں

(اطہر نفیس)

—————
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
عبدالقیوم چوہدری صاحب کے نام

عجیب شخص تھا کچھ دیر گفتگو جو ہوئی
دل و دماغ میں اک روشنی اتر آئی

(اظہر عنایتی)

—————

راحیل فاروق سر کے نام


اذنِ خرام لیتے ہوئے آسماں سے ہم
ہٹ کر چلے ہیں رہ گزرِ کارواں سے ہم

کیا پوچھتے ہو جھومتے آئے کہاں سے ہم
پی کر اٹھے ہیں خمکدۂ آسماں سے ہم

(اسرار الحق مجاز)

—————

نیرنگ خیال بھیا کے نام

گُل نے ہزار رنگِ سخن وا کیے ولے
دل سے گئیاں نہ باتیں تری پیاری پیاریاں

(میر تقی میر)

—————

محمداحمد سر کے نام

اس روش سے وہ چلے گلشن میں
بچھ گئے پھول، صبا لوٹ گئی

(امیر مینائی)

—————

حسان خان صاحب کے نام

تم حسنِ مجسم ہو بلا شرکتِ غیرے
نا قابلِ تقسیم خزانہ ہے تمہارا

تم سے متاثر ہیں نئے ہوں کہ پرانے
اسلوب نیا ہے کہ پرانا ہے تمہارا

(انور شعور)

—————
 

غدیر زھرا

لائبریرین
صائمہ شاہ بہنا کے نام

دل دیوانہ و انداز بیباکانہ رکھتے ہیں
گدائے مے کدہ ہیں وضع آزادانہ رکھتے ہیں

بظاہر ہم ہیں بلبل کی طرح مشہور ہرجائی
مگر دل میں گداز فطرتِ پروانہ رکھتے ہیں

(اختر شیرانی)

—————

جاسمن بہنا کے نام

تجھ سے گرویدہ یک زمانہ رہا
کچھ فقط میں ہی مبتلا نہ رہا

(حسرت موہانی)
—————

محفل کی تمام سنہری چڑیوں کے نام

امن قریوں کی شفق فام سنہری چڑیاں
میرے کھیتوں میں اڑیں شام سنہری چڑیاں

(علی اکبر ناطق)
مہ جبین، لاریب مرزا ، عائشہ عزیز ، ہادیہ ، عینی شاہ ، قرۃالعین اعوان ، مقدس ، نیلم ، نمرہ ، نور سعدیہ شیخ ، عندلیب ،ماہی احمد (اور وہ تمام بہنیں جن کے نام ابھی ذہن میں نہیں) :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
زبردست غدیر بہنا!! بہت اچھا سلسلہ شروع کیا آپ نے۔ اور اشعار بھی اعلیٰ منتخب کیے۔ بہت سی داد :):)
بہت شکریہ بہنا آپ کی محبت کا :)
ارےےے واہ غدیر زہرہ بہت خوبصورت سلسلہ شروع کیا :)
بہت شکریہ بہنا :) امید ہے آپ سب بھی اس سلسلے کو رواں رکھنے میں شامل ہوں گے :)
واہ واہ واہ
ایک سے بڑھ کر ایک اشعار
ان اشعار سے محفل کی کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں
بہت شکریہ بھیا :) یقیناً محفل کی روایت رہی ہے محفلین کو اس انداز سے یاد کرنے کی اور ہم نے اسی روایت کو لے کر چلنے کی کوشش کی ہے :)
شکریہ، غدیر بی بی۔ اتنے شعر تو میں نے زندگی میں کبھی اکٹھے نہیں دیکھے! :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
:sneaky: اچھا چلیے آج دیکھ لیجئے :) ویسے ابھی میں نے اور بھی شامل کرنے ہیں اور آپ ابھی سے "اتنے" کہہ رہے ہیں :cautious::)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
مشکل کام، میرے پاس آپ جیسا خوبصورت انتخاب ہے ہی نہیں :)
اس پر گو کہ ایک بڑا سا کراس بنتا تھا لیکن وہ میرے لیے مشکل تھا..انتخاب سبھی کا جدا ہوتا ہے..آپ کا یقیناً مجھ سے منفرد اور زیادہ عمدہ ہو گا :) یہ تو سراسر بہانہ ہے بچو :)
 
Top