گیارہویں سالگرہ محفلین

محمد وارث

لائبریرین
ہیں بھیا آپ کو پتا ہے اور دیکھیں فہیم بھائی کو نہیں پتا۔
یہ میرے بھی پسندیدہ ہیں۔ والدہ بچپن میں کھلایا کرتی تھیں، میری بیوی کو بنانے نہیں آتے بلکہ کسی بھابھی کو بھی نہیں آتے، اب ایک چھوٹا بھائی شوق سے پکاتا ہے گُڑ والے چاول، خاص طور پر جب گڑ کی نئی پیداوار آتی ہے۔ والدہ اہتمام سے مجھے بھجواتی ہیں اور پھر میری بیوی سے پوچھتی بھی ہیں کہ اُس نے کھائے یا نہیں، حالانکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ نہیں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انسولین لگا کر کھا جاتا ہوں۔:)
 
عائشہ عزیز

زبردست! :)
شاید پنجاب کی سوغات ہیں یہ:)
سندھ میں گڑ وغیرہ تو بنتا ہے ناں؟
 
فہیم

لائبریرین
زبردست! :)

سندھ میں گڑ وغیرہ تو بنتا ہے ناں؟
بننے کا معلوم نہیں لیکن ملتا ضرور ہے۔
پر کراچی میں گڑ کو کوئی خاص پسند نہیں کیا جاتا۔
کچھ عرصہ گزرا جب چینی نایاب ہوچلی تھی تب ہوٹل والوں نے گڑ کی چائے بھی بیچنی شروع کردی تھی۔
پر پھر بھی لوگ گڑ کی سستی چائے چھوڑ، چینی کی مہنگی چائے پیتے تھے:)

ویسے گڑ یہاں سب سے زیادہ جو استعمال میں دیکھا گیا ہے وہ صرف ستو کے شربت کے ساتھ:)

اور آخری بات کہ ہم آج تک گڑ والی جلیبیاں نہیں پا سکے:ROFLMAO:
 
صائمہ شاہ

محفلین
یہ میرے بھی پسندیدہ ہیں۔ والدہ بچپن میں کھلایا کرتی تھیں، میری بیوی کو بنانے نہیں آتے بلکہ کسی بھابھی کو بھی نہیں آتے، اب ایک چھوٹا بھائی شوق سے پکاتا ہے گُڑ والے چاول، خاص طور پر جب گڑ کی نئی پیداوار آتی ہے۔ والدہ اہتمام سے مجھے بھجواتی ہیں اور پھر میری بیوی سے پوچھتی بھی ہیں کہ اُس نے کھائے یا نہیں، حالانکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ نہیں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انسولین لگا کر کھا جاتا ہوں۔:)
میری ایک دوست ہیں سیالکوٹ سے وہ جب بھی بناتی ہیں مجھے ضرور بھیجتی ہیں ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بننے کا معلوم نہیں لیکن ملتا ضرور ہے۔
پر کراچی میں گڑ کو کوئی خاص پسند نہیں کیا جاتا۔
کچھ عرصہ گزرا جب چینی نایاب ہوچلی تھی تب ہوٹل والوں نے گڑ کی چائے بھی بیچنی شروع کردی تھی۔
پر پھر بھی لوگ گڑ کی سستی چائے چھوڑ، چینی کی مہنگی چائے پیتے تھے:)

ویسے گڑ یہاں سب سے زیادہ جو استعمال میں دیکھا گیا ہے وہ صرف ستو کے شربت کے ساتھ:)

اور آخری بات کہ ہم آج تک گڑ والی جلیبیاں نہیں پا سکے:ROFLMAO:
اچھا تو یہ بات ہے، پھر جب آپ کو گڑ پسند ہی نہیں تو اس کی جلیبیاں کیوں کھانا چاہتے ہیں :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ایسا لگتا ہے مجھے جہالت کا معیار بنا لیا گیا ہے
نہیں تو :biggrin:
چونکہ گڑ کی جلیبیوں کے سامنے دوسری جلیبیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔
میں نے کبھی کھائیں نہیں اس لیے مجھے نہیں پتا :) ویسے اب پتا چلا یہ ریئل میں ہوتی ہیں ورنہ میں سمجھتی تھی فہیم بھائی مذاق کر رہے ہیں :p
 
Top