چودہویں سالگرہ محفلی انکشافات!

فرقان احمد

محفلین
محفل میں تیز ترین 'ایک ہزار مراسلات' کا اعزاز جناب شیزان کے پاس ہے؛ فقط نو ایام میں یہ معرکہ سر انجام دیا گیا اور اس حوالے سے مرحوم نایاب بھیا نے مبارک بادی لڑی کا اجراء کیا تھا۔ ربط
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ابن سعید بھائی ایک زبردست اور دبنگ ہستی ہیں جن سے سیدھے سبھاؤ کوئی بات منوانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ہماری دو معصومانہ خواہشات میں سے انہوں نے ایک پوری کر دی اور دوسری خواہش کے متعلق ایسے دلائل دیے کہ ہم بھی ان کی ہاں میں ہاں ملانے پر مجبور ہو گئے۔ :)

ہم اپنی شروع کردہ لڑی "آپ کے پسندیدہ اشعار" کے اولین مراسلے میں یہ عبارت شامل کروانا چاہتے تھے؛ "محفلین اس لڑی میں اپنے پسندیدہ اشعار ارسال کر سکتے ہیں۔ شکریہ!" اس بات کو منوانے میں ہمارے فقط چھ ماہ صرف ہوئے اور بالآخر جناب کو ہم پر رحم آ گیا اور تیسری مرتبہ ہمارے دلائل سننے کے بعد ہماری درخواست کو منظور کر لیاگیا۔ دوسری خواہش کا تذکرہ پھر کبھی سہی! :)
 
محفل میں انڈیا سے ایک روفی صاحب ہوا کرتے تھے۔
پھر وہ غائب ہو گئے۔
کئی دفعہ خیال آیا کہ ایک روفی صاحب کافی ایکٹو ہوتے تھے، اب غائب ہیں۔
پھر ایک دفعہ فہد اشرف بھائی نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے روفی کے نام سے ہوتے تھے تو معمہ کھلا۔ اور مجھے اپنی لاعلمی پر ہنسی آئی۔ :)
 
کیا آپ کو یاد ہے کہ محفل پر آپ کو پہلا پتھر کس نے مارا تھا، یعنی پہلی منفی ریٹنگ۔
مجھے تو یاد ہے کہ پہلی دفعہ یہ ناخوشگوار اطلاع نظر آئی، تو کافی دکھ ہوا۔ بہرحال بعد میں یہ صورتحال نہ رہی۔ اور اکمل زیدی بھائی کے ساتھ اس کے بعد تعلقات خوشگوار ہی رہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
کیا آپ کو یاد ہے کہ محفل پر آپ کو پہلا پتھر کس نے مارا تھا، یعنی پہلی منفی ریٹنگ۔
مجھے تو یاد ہے کہ پہلی دفعہ یہ ناخوشگوار اطلاع نظر آئی، تو کافی دکھ ہوا۔ بہرحال بعد میں صورتحال نہ رہی۔ اور اکمل زیدی بھائی کے ساتھ اس کے بعد تعلقات خوشگوار ہی رہے۔ :)
ہمیں پہلی منفی ریٹنگ مرحومہ ایشل خانم کی عطا کردہ تھی۔ :)
 
زیک

مسافر
محفل میں انڈیا سے ایک روفی صاحب ہوا کرتے تھے۔
پھر وہ غائب ہو گئے۔
کئی دفعہ خیال آیا کہ ایک روفی صاحب کافی ایکٹو ہوتے تھے، اب غائب ہیں۔
پھر ایک دفعہ فہد اشرف بھائی نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے روفی کے نام سے ہوتے تھے تو معمہ کھلا۔ اور مجھے اپنی لاعلمی پر ہنسی آئی۔ :)
ضبط اور عمر سیف کے سلسلے میں میرے ساتھ بھی یہ ہو چکا ہے
 
زیک

مسافر
کیا آپ کو یاد ہے کہ محفل پر آپ کو پہلا پتھر کس نے مارا تھا، یعنی پہلی منفی ریٹنگ۔
مجھے تو یاد ہے کہ پہلی دفعہ یہ ناخوشگوار اطلاع نظر آئی، تو کافی دکھ ہوا۔ بہرحال بعد میں صورتحال نہ رہی۔ اور اکمل زیدی بھائی کے ساتھ اس کے بعد تعلقات خوشگوار ہی رہے۔ :)
جب سینکڑوں پتھر کھا چکے ہوں تو پہلا کسے یاد ہو گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
عارف کریم نے حسب عادت ایک متنازع موضوع پہ کسی ویب سائٹ سے ایک طویل مضمون شریک کیا۔ ساتھ میں ویب سائٹ کا حوالہ بھی تھا۔ ان کام ہی یہی ہے کہ چھیڑ دیتے ہیں اور محفلین چھڑ بھی جاتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پہ جا کے دیکھا تو وہاں ایسے ہی متنازع اور اسلام کی محترم شخصیات پہ تنقیدی مضامین وغیرہ کئی ملے۔ میں نیٹ گردی میں بالکل نئی تھی۔ میرے لیے یہ سب نیا اور انوکھا، اور بہت دکھ دینے والا تھا۔
میں نے اس ویب سائٹ سے چند پیراگراف لے کے یہ ثابت کرنا چاہا کہ یہ تو سائٹ ہی ایسے موضوعات سے بھری پڑی ہے اور یہ کہ ان کا مقصد ہی اسلام دشمنی ہے وعیرہ۔
مجھے اعتراف ہے کہ میں اپنی بات صحیح سمجھا نہیں پائی کہ قیصرانی بھائی آ گئے جیسا کہ ان کی عادت تھی۔ انھوں نے مجھے کچھ سخت کہا اور میں ڈر گئی۔
یہ ڈر اب تک قائم ہے لیکن اب قیصرانی بھائی نہیں آتے۔:)
 
زیک

مسافر
محفل میں انڈیا سے ایک روفی صاحب ہوا کرتے تھے۔
پھر وہ غائب ہو گئے۔
کئی دفعہ خیال آیا کہ ایک روفی صاحب کافی ایکٹو ہوتے تھے، اب غائب ہیں۔
پھر ایک دفعہ فہد اشرف بھائی نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے روفی کے نام سے ہوتے تھے تو معمہ کھلا۔ اور مجھے اپنی لاعلمی پر ہنسی آئی۔ :)

ضبط اور عمر سیف کے سلسلے میں میرے ساتھ بھی یہ ہو چکا ہے
اور آج پتا چلا کہ بدر الفاتح اب ربیع م ہیں۔ میں تو سمجھا تھا شہید شہود ہو گئے ہوں گے
 
جاسمن

لائبریرین
ذاتی مکالمہ میں اگر گفتگو اختتام پزیر ہوچکی ہو تو میں اسے ترک کر دیتی ہوں۔ اس کی کوئی خاص وجہ تو نہیں۔ بس مجھے اپنے "پوسٹ بکس" میں زیادہ ڈاک الجھن میں ڈالتی ہے:)
 
Top