دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

عبد الرحمن

لائبریرین
فعال محفلین میں ایسے لوگوں کو لینا مناسب نہیں جو امسال ہی رکن بنے ہوں۔
فعال محفلین میں ایسے لوگوں کو لینا مناسب نہیں جو امسال ہی رکن بنے ہوں۔
فعال محفلین میں ایسے لوگوں کو لینا مناسب نہیں جو امسال ہی رکن بنے ہوں۔
فعال محفلین میں ایسے لوگوں کو لینا مناسب نہیں جو امسال ہی رکن بنے ہوں۔
فعال محفلین میں ایسے لوگوں کو لینا مناسب نہیں جو امسال ہی رکن بنے ہوں۔
فعال محفلین میں ایسے لوگوں کو لینا مناسب نہیں جو امسال ہی رکن بنے ہوں۔
ارے بس بس! آپ جیسا چاہیں گی ویسا ہی ہوگا۔ :cautious::p:)
 
السلام علیکم! :)
اردو محفل دسویں سالگرہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ تمام محفلین کو تمام محفلین کی طرف سے ڈھیروں مبارک باد۔ خدا کرے کہ اردو کی ترقی کے سفر میں اس فورم کا نام ہمیشہ اونچا رہے۔
محفل ایوارڈز 2015 سالگرہ کی تقریبات کا ہی ایک جزو ہیں۔ ان ایوارڈز سے متعلق ہمارے نئے دوست احباب بہت سے سوالات کرتے ہیں تو سب سے پہلے میں ان کے کچھ سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتی ہوں۔
اردو محفل ایوارڈز دراصل محفل کے ہر دلعزیز اراکین کو محفل کے باقی تمام اراکین کی طرف سے ایک تحفہ ہیں۔ یہ ایوارڈز مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیے جاتے ہیں (جو کہ ابھی آگے بتاؤں گی)۔ پھر تمام محفلین مل کر ان کیٹگریز کے مطابق نامزدگیاں کرتے ہیں۔ اس کے بعد باقائدہ ہر کیٹگری کے لئیے ایک پول بنایا جاتا ہے، جس کے ذریعے تمام محفلین ووٹنگ کرتے۔ جو رُکن سب سے زیادہ ووٹ لے گا، وہ یقینا کامیاب کہلائے گا۔ لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہ ہو گا کہ دیگر اراکین کسی اہمیت کے حامل نہیں، آپ سب کے ہونے سے محفل ہے، محفل کسی ایک شخص کے ہونے سے نہیں ہے۔ جیتنے والے اراکین کے لئیے ایورڈز (تصویری شکل میں) ڈیزائن کیے جاتے ہیں اور محفل سالگرہ کے اختتامی دنوں میں ایوارڈ تقریب میں یہ ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ امید ہے اب ہمارے دوست سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ دراصل "کیا" ہے :)
اب آتے ہیں اس سال کے ایوارڈز کی طرف۔ 2014-2015 کے دوران (مجھے ایسا لگتا ہے) کہ بہت سے اراکین جو کہ بہت عرصے سے فعال تھے، غیر فعال ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں تھوڑی سی دشواری کا سامنا کرے پڑے گا کیونکہ کہ نئے اراکین ان کو اتنا زیادہ جانتے بھی نہیں اور پرانے اراکین ہیں نہیں۔ خیر، اگر آپ سب ساتھ دیں گے تو یہ مشکل، مشکل نہیں :)
اس سال کی کیٹگریز

پسندیدہ رکن (مونث) (فعال)
پسندیدہ رکن (مذکر) (فعال)

پسندیدہ رکن (مونث) (غیرفعال)
پسندیدہ رکن (مذکر) (غیر فعال)

نوٹ اوپر کی دو کیٹگریز کو گزشتہ سال "مجھے تم یاد آتے ہو" کا نام دیا گیا تھا۔

پسندیدہ خاموش محفلین

پسندیدہ فعال رکن برائے تہینیتی پیغامات و دعائیہ کلامات

پسندیدہ شیف

شاعر محفل

ادیب محفل (بتائیے یہ اصطلاح درست رہے گی؟)

بہترین مزاح نگار

پسندیدہ سلسلہ


ان کیٹگریز کے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی کیٹگری ہے تو وہ بتائیے، ان میں کسی کیٹگری کو نہیں ہونا چاہئیے، اس کا نام مختلف ہونا چاہئیے تو بھی بتائیے۔اس کے علاوہ ان تمام کیٹگریز کے لئیے محفلین کو نامزد کرنے میں بھی مدد کریں۔ :)
زبردست۔ بہت خوب
پسندیدہ کی بجائے بہترین کا لفظ زیادہ مناسب لگ رہا۔
 
عزیزہ ماہی احمد کی توجہ چاہتا ہوں۔
۔1۔ ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیجئے: "اردو محفل ایوارڈز 2015 "۔ اور بات یہاں آپ نے شروع کی ہے، سو، آپ اس کمیٹی کی سکریٹری کے طور پر کام کریں۔
۔2۔ اپنے اندر موجود ناظمین اور عہدہ داروں کے ساتھ ان باکس میں معاملات پر تفصیلی بحث کر لیجئے اور کمیٹی بھی تشکیل کر لیجئے۔
۔3۔ ناظمین اور عہدہ داران ان باکس میں مشاورت کر کے ایوارڈز 2015 کے فیلڈ، خدوخال، کرائٹیریا وغیرہ بنا کر ایوارڈ کمیٹی کو پیش کر دیں۔ کمیٹی ان میں ضروری رد و بدل کے بعد جاری کر دے۔ اس پر کسی قسم کی ووٹنگ وغیرہ کی ضرورت نہیں۔
۔4۔ آپ لوگ چاہیں تو پچھلے سال کی فعالیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
۔5۔ کار کردگی سے متعلق ایوارڈ ایک سال کی بنیاد پر رکھئے اور شخصیات سے متعلق ایوارڈ فورم کی پوری تاریخ پر بھی محیط ہو سکتے ہیں۔
۔6۔ افراد کی کار کردگی اور فورم میں اس کارکردگی کی مقبولیت کا انداز لگانے کے لئے ریٹنگ مفید ٹول ثابت ہو سکتی ہے۔ ریٹنگ کا وزن مثلاً پسندیدہ، دوستانہ، متفق وغیرہ کا ایک نمبر؛ مفید، معلوماتی وغیرہ کے دو نمبر؛ شاندار کے پانچ نمبر؛ ناپسندیدہ، غیر متفق کا (منفی ایک) نمبر ۔ کل پوسٹوں کے ایگریگیٹ نمبر کو کل پوسٹوں کی تعداد پر تقسیم کر دیں۔ یا صرف ایگریگیٹ کو کافی سمجھ لیں۔
۔7۔ رہی بات میری اور اعجاز عبید صاحب کی۔ احباب ہماری عمروں کو اہمیت دے رہے ہیں اس لئے مناسب نہیں سمجھتے کہ ہمیں جوانوں کے برابر کھڑا کریں۔ تو صاحب ہم دونوں کی عمروں کو پڑھنے میں تھوڑی سی غلطی کر لیں نا: میں 62 برس کا ہوں تو مجھے الٹ پڑھ کر 26 کا سمجھ لیں اور اعجاز عبید صاحب کو 27 کا۔ کیا خیال ہے؟
۔8۔ سینئر ناظمین اور عہدہ داران کو اختیار دیجئے کہ اپنی اپنی دل چسپی کے مطابق خود ہی اپنے لئے کوئی تقریباتی ذمہ داری تجویز کر دیں۔ جو پوزیشنیں بچ جاتی ہیں ان پر نامزدگیاں ایوارڈ کمیٹی کرے۔
یہاں تک تو تنظیمی معاملات ہو گئے۔
 
یہاں تک تو تنظیمی معاملات ہو گئے۔
آگے چلتے ہیں۔

ایوارڈز کون کون سے دینے ہیں اور اس کا کرایٹیریا کیا ہو گا؟ ایوارڈز کا مختصر تعارف کمیٹی کے ایما پر ماہی احمد پیش کریں اور اسی تاگے میں پیش کر دیں۔ ایک دن مقرر کر دیں، اس دن تک جتنی تجاویز یا آراء یا تبصرے مل جاتے ہیں، وہ کمیٹی کے گوش گزار کر کے اس پر فیصلہ لے لیں اور اعلان کر دیں۔
کوئی مقابلے کروانے ہیں؟ جیسے پچھلے سال ہوئے تھے؟ تو اس کے لئے منصفین نامزد کر دیں۔ رائے دینے کا اختیار ہر رکن کو ہونا چاہئے۔ تاہم وہاں بھی ہر آئٹم مثلاً غزل، نظم، مضمون، کہانی، افسانہ پر رائے دینے کی ایک حتمی تاریخ کا اعلان کریں اور اپنے اعلان کا پاس بھی کریں۔ منصفین اس تاریخ کے تین دن کے اندر اندر اول دوم سوم کے لئے اپنی سفارشات پیش کر دیں۔ ایوارڈ کا اعلان کمیٹی کرے، کوئی فرد نہیں۔
دیگر سرگرمیاں مثلاً ویب سائٹ کے معاملات، پروگرامنگ وغیرہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایجادات و اختراعات، انتظامی امور، لائبریری؛ وغیرہ وغیرہ جتنے بھی شعبے ہیں (مجھے کچھ اندازہ نہیں)، ان میں عام ارکان کی سفارشات شاید بہت مفید نہ ہوں۔ تاہم ارکان سے رائے لینے میں کوئی قباحت بھی نہیں۔ ایسے میں کمیٹی کی رائے اور ارکان کی رائے میں ایک متوازن نسبت رکھتے ہوئے فیصلہ کمیٹی کرے۔
ایک بات اور ذہن میں تھی، لکھتے ہوئے کہیں کھسک گئی ہے، یاد آ گئی تو پیش کر دوں گا، نہیں یاد آتی تو "کم لکھے کو زیادہ جانئے اور خط نہ آئے تو خیریت سمجھئے" ۔
 
آخری تدوین:
ایک بات اور ذہن میں تھی، لکھتے ہوئے کہیں کھسک گئی ہے، یاد آ گئی تو پیش کر دوں گا، نہیں یاد آتی تو "کم لکھے کو زیادہ جانئے اور خط نہ آئے تو خیریت سمجھئے" ۔
لیجئے آ گئی۔

کوئی عام رکن اگر کسی معاملے میں اپنی رائے یا سفارش پیش نہیں کرتا تو یہ اس کی مرضی پر چھوڑ دیا جائے؛ ناظمین اور عہدہ داران کو رائے دینے کا پابند کیا جائے۔ تاہم ان سے یہ نہ پوچھا جائے کہ آپ کس بنا پر یہ رائے دے رہے ہیں۔
جہاں کہیں کمیٹی کسی ایوارڈ کے لئے نامزدگان کی فہرست جاری کرتی ہے اور اس پر عام ارکان کی رائے طلب کرتی ہے وہاں یہ صریح سوال بھی شامل کرے رائے دہندہ کے مطابق اس فہرست میں شامل نامزدگان کی ترتیب کیا ہونی چاہئے۔ اور کوئی شخص جسے رائے دہندہ اس فہرست میں شامل کرنے کے حق میں ہو؟ نتیجہ مرتب کرنے میں مختلف فہرستوں کی ترتیب کے مطابق کوئی فارمولا بھی بنایا جا سکتا ہے۔

مجھے یہی عرض کرنا تھا۔ بہت شکریہ۔
 
باقی ساری بات تو میں سمجھ گئی، یہ کام کیسے ہو؟
ناظمین اور عہدہ داران میں سے مثال کے طور پر پانچ احباب کے نام پیش کر دئے جائیں کہ جی ان میں فلاں صدر ہو، فلاں مشیر اول، مشیر دوم، مشیر سوم اور فلان سکریٹری۔ ناظمین اور عہدہ داران اس پر مشاورت کر لیں، ووٹنگ کر لیں، یا باہمی احترام کی بنیاد پر فیصلہ کر لیں۔ کسی خاص میکینزم پر چلنا قطعاً ضروری نہیں۔
 

تہذیب

محفلین
جیون جوگ: پنجابی ہے اور ایوارڈ انگریزی ہے۔
جیون جوگا: یہ دعا ہے، اللہ تیری عمر لمبی کرے۔
ماہی احمد

جیون ہندی لفظ ہے مطلب ، زندگی، زیست
جوگ بھی ہندی لفظ ہے ، جیون تیاگ دینا ۔ کسی چیز کی جستجو میں لگے رہنا۔ کسی مقصد کے لئے جان جوکھوں میں ڈالنا۔
اردو محفل میں جن لوگوں نے بہت وقت صرف کیا ، اپنی زندگی کی دیگر مصروفیات کو ترک کیا اور اس کی ترقی کیلئے کام کیا، تو گویا انہوں اپنا جیون اس جوگ کیلئے وقف کیا نا۔
 

نایاب

لائبریرین
پسندیدہ رکن (مونث) ( فعال )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عائشہ عزیز،زرقا مفتی، ماہی احمد، عندلیب، مقدس، ام ایمان، نور سعدیہ شیخ،
پسندیدہ رکن ( مزکر) ( فعال )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبد القیوم چوہدری، عارف کریم، نیرنگ خیال۔ فاتح، عثمان ، نکتہ ور، لئیق احمد، اوشو،گل زیب انجم، محمد احمد، تلمیذ، فہیم، ایکس بوائے، محمد علم االلہ اصلاحی، بلال 260، رانا،عمر سیف، خالد محمود چوہدری، متلاشی۔عبدالرحمن،
پسندیدہ فعال رکن برائے تہینیتی پیغامات و دعائیہ کلامات۔۔۔۔۔۔۔۔محمد خلیل الرحمن، عبدالقیوم چوہدری
پسندیدہ غیر فعال رکن (مونث )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیہ
پسندیدہ غیر فعال رکن (مذکر) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد،نایاب،قیصرانی، ناصر علی مرزا
لائف اچیومنٹ ایوارڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد،نایاب
پسندیدہ شیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماہی احمد،لئیق احمد،ایکس بوائے
بہترین مزاح نگار۔۔۔۔۔۔۔نیرنگ خیال،
ادیبِ محفل۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیرنگ خیال،لئیق احمد،ادب دوست،سلمان احمد
شاعر محفل۔۔۔۔۔۔۔۔محمد احمد،
پسندیدہ سلسہ۔۔۔۔۔۔۔گرہ لگائیے،بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ،
پسندیدہ خاموش محفلین۔۔۔۔۔۔۔زیک،محمود احمد غزنوی،ابن رضا
انفارمیشن ٹیکنالوجی۔۔۔۔۔۔۔عارف کریم
محترم بہنا لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے لیئے محترم شمشاد بھائی بہترین انتخاب ہیں ۔ بلاشبہ وہ بہت متحرک رہے ہیں اردو محفل پر ۔۔۔۔
آپ کی نیک خواہشات پر ڈھیروں دعائیں
کیونکہ ہم تومحفل سے چلے جانے والوں کو بُلا بُلا کر تھک گئے ہیں۔


تلمیذ بھائی نے ٹھیک کہا۔۔ نایاب بھائی نے بھی کم کم آنا بھی چھوڑ دیا۔ لوگوں سے ناراضگی ہے انہیں چھوڑیں۔۔۔۔محفل کو کیوں چھوڑتے ہیں؟؟؟؟؟؟
میری بہنا اردو محفل نہ چھوڑی ہے نہ ہی چھٹے گی ۔ ان شاءاللہ
اور رہی ناراضگی تو اللہ سوہنے سے اس صفت سے بچا رکھا ہے ۔
بہت دعائیں
 

عثمان

محفلین
باقی ساری بات تو میں سمجھ گئی، یہ کام کیسے ہو؟
پُگم پُگائی یا پھر قرعہ اندازی سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اور وہ سلیکشن ٹیم مزید اسی اصول پر عمل کر کے آگے ایوارڈ جاری کر سکتی ہے۔ :)
خیر میری رائے یہ ہے کہ ایوارڈ زمرہ جات کی تعداد بھی کم ہو اور سلیکشن ٹیم کے اراکین کی تعداد بھی تین چار سے زیادہ نہ ہو۔ ایک آپ ، ایک ابن سعید اور ایک دو کسی اور اراکین کو شامل کر کے کام شروع کر دیجیے۔ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
پُگم پُگائی یا پھر قرعہ اندازی سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اور وہ سلیکشن ٹیم مزید اسی اصول پر عمل کر کے آگے ایوارڈ جاری کر سکتی ہے۔ :)
خیر میری رائے یہ ہے کہ ایوارڈ زمرہ جات کی تعداد بھی کم ہو اور سلیکشن ٹیم کے اراکین کی تعداد بھی تین چار سے زیادہ نہ ہو۔ ایک آپ ، ایک ابن سعید اور ایک دو کسی اور اراکین کو شامل کر کے کام شروع کر دیجیے۔ :)
ایک میں، ایک ابن سعید، ایک کوئی اور، ایک آپ؟؟؟؟؟:smug:
 
Top