دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

ماہی احمد

لائبریرین
سوال کا سنجیدہ جواب یہ ہے کہ کمیٹی میں ایسے افراد شامل کریں جو غیر متنازعہ ہوں۔ اس طرح ایوارڈ کے بارے میں کمیٹی کے فیصلے پر کوئی انگلی نہیں اٹھائے گا۔ :)
ایسا کہاں سے لاوں کہ "غیر متنازعہ" کہیں جسے۔۔۔۔
 
جیون ہندی لفظ ہے مطلب ، زندگی، زیست
جوگ بھی ہندی لفظ ہے ، جیون تیاگ دینا ۔ کسی چیز کی جستجو میں لگے رہنا۔ کسی مقصد کے لئے جان جوکھوں میں ڈالنا۔
اردو محفل میں جن لوگوں نے بہت وقت صرف کیا ، اپنی زندگی کی دیگر مصروفیات کو ترک کیا اور اس کی ترقی کیلئے کام کیا، تو گویا انہوں اپنا جیون اس جوگ کیلئے وقف کیا نا۔
مقصد آپ کا درست ہے۔ اس پر کوئی کلام نہیں۔
میں پنجاب کا خالص پینڈو بندہ ہوں۔
ہمارے ہاں جیون (پنجابی) جینا، زندہ رہنا، زندگی، حیات اسم اور فعل دونوں کے معانی میں عام مستعمل ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ہندی میں نہیں ہو سکتا۔ ہندی اور پنجابی دونوں میں جیون کا معنیٰ زندگی ہے۔ پنجابی کی بہت مشہور کہاوت ہے: جیون لنگھیا پباں بھار (زندگی پنجوں کے بل گزری ہے: انتہائی مشکل گزری ہے)۔ پَب (بالتخصیص پاؤں کا پنجہ) ہم جانتے ہیں کہ پنجوں کے بل بیٹھنا یا چلنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔
جوگ میرے محدود علم کے مطابق ہندی میں ملنے کو کہتے ہیں۔ اس کی مستحسن صورت سنجوگ ہے یعنی محبوب کا وصل اور اس کا نہ ہونا بجوگ اور وجوگ ہے یعنی جدائی۔ بجوگ اور وجوگ بھی لہجوں کا فرق ہے۔ ہندی ہی میں جوگ کا ایک معنیٰ سیروسیاحت اور تلاش بھی ہے، جوگی اسی سے ہے۔ پنجابی میں جوگی کے ساتھ سپیرا کے معانی منسلک ہو گئے۔ جوگن: سپیرن۔ شاید اس لئے کہ وہ مشکل مقامات پر جا کر سانپوں کو تلاش کرتے ہیں۔
جوگ بطور محنت پنجابی میں ہے اور بیلوں کی جوڑی کو بھی کہتے ہیں۔ "اج تے صحیح جوگ لگی اے" یعنی بہت کام کیا، یا اتنا کام کیا کہ تھک گئے۔ "فلانے کول دو جوگاں نیں" یعنی بیلوں کی دو جوڑیاں۔ عام طور پر (ہل، سہاگا، بیلنا وغیرہ میں) دو بیل اکٹھے چلتے ہیں، کہ ایک بیل سے زیادہ کا کام ہوتا ہے۔ رہٹ، خراس وغیرہ میں ایک بیل بھی جوت لیتے ہیں کہ وہ قدرے ہلکا کام ہوتا ہے (بہ لحاظ جانور)۔
اسی لئے کہا کہ مقصود آپ کا درست ہے اس پر اعتراض نہیں؛ زبان کے حوالے سی وضاحت ضروری محسوس ہوئی سو یہ سب کچھ عرض کر دیا۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
 

شزہ مغل

محفلین
اگر ووٹ دینے والوں کا مسئلہ ہے تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعہ نہ دے کر ایک ایوارڈ ٹیم بنا لیں اور مشاورت سے فیصلہ کر لیں۔ اگر بہت زیادہ ایوارڈ نہ ہوں تو ایسا کرنا کوئی مشکل نہیں کہ دورانیہ دس برسوں پر محیط ہو تو اکثر معاملات میں کوئی مقابلہ ہی نہیں ہوتا۔ :) :) :)
اس ٹیم میں صرف سینئیر محفلین ہی ہوں گے۔ کیونکہ مجھ جیسے تو پرانے لوگوں کو نہیں جانتے اور جاننے کی کوشش کریں گے تو وہی سووینیئر والا مسئلہ ہو گا۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب ہم نئے آنے والوں کی کوششوں کو نہیں سراہیں گے تو وہ بھی خدانخواستہ محفل کو خدا حافظ کہہ جائیں گے۔ جو کہ محفل کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔
(ذاتی رائے ہے۔ اختلاف کیا جا سکتا ہے)
 

شزہ مغل

محفلین
استاد محترم محمد یعقوب آسی ،@ابن سعید بھیا ، ماہی احمد بہنا اور دیگر محترم محفلین
میرے خیال میں سالانہ نوعیت کے ایوارڈز ابھی منعقد کروائے جائیں ووٹنگ کے ذریعے اور دس سالہ ایوارڈز سووینیئر کا حصہ ہوں۔
خاص طور پر لایف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ انتظامیہ کی جانب سے دیا جائے۔ اور وہ بھی سووینیئر میں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
اس ٹیم میں صرف سینئیر محفلین ہی ہوں گے۔ کیونکہ مجھ جیسے تو پرانے لوگوں کو نہیں جانتے اور جاننے کی کوشش کریں گے تو وہی سووینیئر والا مسئلہ ہو گا۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب ہم نئے آنے والوں کی کوششوں کو نہیں سراہیں گے تو وہ بھی خدانخواستہ محفل کو خدا حافظ کہہ جائیں گے۔ جو کہ محفل کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔
(ذاتی رائے ہے۔ اختلاف کیا جا سکتا ہے)
ارے نئے آنے والے بالکل فکر نہ کریں، میں ہوں نا، نئے آنے والوں کو میں ایڈجسٹ کر لوں گی :)
 
استاد محترم محمد یعقوب آسی ،@ابن سعید بھیا ، ماہی احمد بہنا اور دیگر محترم محفلین
میرے خیال میں سالانہ نوعیت کے ایوارڈز ابھی منعقد کروائے جائیں ووٹنگ کے ذریعے اور دس سالہ ایوارڈز سووینیئر کا حصہ ہوں۔
خاص طور پر لایف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ انتظامیہ کی جانب سے دیا جائے۔ اور وہ بھی سووینیئر میں۔
میں تو ایک عام رکن ہوں۔ آپ کی تجاویز ماہی احمد ، ابن سعید اور دیگر ناظمین تک پہنچ گئیں۔ وہ جیسے مناسب سمجھیں۔ رہی وہ ایک خاکہ سا بنانے کی بات، تو ایک عام رکن کی حیثیت سے یہ میرا فرض تھا کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق جتنا کچھ کر سکتا ہوں کروں، سو میں نے کر دیا۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف۔
 
Top