محفل دا پِنڈ

یوسف-2

محفلین
یوسف بھائی، ضرور جگہ ملے گی۔ ابھی تو پِنڈ کی آباد کاری شروع ہوئی ہے۔ آپ پیشہ کیا اختیار کرنا چاہیں گے پِنڈ میں؟ :)
مجھے تو دیہی زندگی کے ہر پیشہ میں ہی قدرتی کشش محسوس ہوتی ہے۔ لیکن دو عشرہ سے زائد کی دیہی زندگی گذارنے کے باوجود دیہات کی خالص آب و ہوا سے استفادہ کا موقع نہیں ملا :D اب تو پنڈ والے مجھے ”شہری“ اور شہر والے ”پینڈو“ سمجھنے لگے ہیں۔ نہ تین میں رہا نہ تیرہ میں۔۔۔ شاید محفل کے پنڈ ہی میں کوئی جگہ مل جائے :)
 

پپو

محفلین
جگہ تو مل جائے گی مگر پٹواری سے بنا کر رکھنی پڑے گی آپ کو۔ پنچائت کسی ڈیرے پر نہیں بلکہ پِنڈ کی چوپال پر گی!
بھائی جان اب پنڈ میں چوپال نہیں ہوتا پنچائتیں ڈیروں پر ہی ہوتی ہیں اور بھی کسی سرپنچ کے انڈر تو کیا خیال ہے ؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بعد میں بیشک شیئر بھی کر لیں۔
میں کچھ کباب آپ کو دے دوں گا اور آپ کچھ تکے ادھر بڑھا دیجیے گا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
مجھے تو دیہی زندگی کے ہر پیشہ میں ہی قدرتی کشش محسوس ہوتی ہے۔ لیکن دو عشرہ سے زائد کی دیہی زندگی گذارنے کے باوجود دیہات کی خالص آب و ہوا سے استفادہ کا موقع نہیں ملا :D اب تو پنڈ والے مجھے ”شہری“ اور شہر والے ”پینڈو“ سمجھنے لگے ہیں۔ نہ تین میں رہا نہ تیرہ میں۔۔۔ شاید محفل کے پنڈ ہی میں کوئی جگہ مل جائے :)
محفل کے پِنڈ میں جگہ بہت مل جائے گی یوسف بھائی مگر پٹواری کا خیال رکھنا پڑے گا اس کے لئے آپ کو! ;)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم معزز اراکینِ محفل،
'محفل کا پِنڈ' محفل کی ہر دلعزیز شخصیت تعبیر کی خواہش پر شروع کیا جانے والا ایک سلسلہ ہے جس کو بہت سے لوگوں کی تائید حاصل ہے۔ اس پِنڈ کی 'آباد کاری' کا بنیادی مقصد تو عمومی اور غیرموضوعاتی نوعیت کی گپ شپ کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں اراکینِ محفل کھل کر بونگیاں مار سکیں مگر ساتھ ہی ساتھ اس سلسلے کے ذریعے ان غریب اراکین کے دھاگوں کو بھی محفوظ بنانا مقصود ہے جن پر اس سے پہلے اپنی گپ بازی کے چکر میں تعبیر، عینی، حکایتوں والی باجی اور میں صبح، دوپہر اور شب خون مارچکے ہیں! :p :p :p
اب آپ سب کو دعوت ہے کہ آئیے اور اس پِنڈ کو بسانے میں ہمارا ساتھ دیجئے۔

دلچسپ سلسلہ :happy:

عاطف بھائی، پنڈ بسانے میں کیا کچھ کرنا ہے، کس حد تک بس چکا ہے پنڈ؟
 

عاطف بٹ

محفلین
دلچسپ سلسلہ :happy:

عاطف بھائی، پنڈ بسانے میں کیا کچھ کرنا ہے، کس حد تک بس چکا ہے پنڈ؟
یہاں سب سے گپ شپ لگانی ہے اور تجاویز دینی ہیں کہ پِنڈ کو کیسے سنوارا جائے۔ میں سوچتا ہوں یہاں مختلف دیہات کی تصاویر بھی شئیر کی جانی چاہئیں۔
ابھی تو ابتدائی مراحل میں ہے آباد کاری۔ بہت سے لوگ آرہے ہیں زمینیں لینے کے لئے مگر پِنڈ کا پٹواری کہتا ہے کہ دیکھ بھال کر زمینیں الاٹ کروں گا!
 

عاطف بٹ

محفلین
عینی کل پِنڈ بسانے کے لئے بہت سا سامان لائی تھیں مگر آج پتا نہیں کدھر غائب ہیں یا شاید تھکاوٹ کی وجہ سے نہیں آرہی ہیں اس طرف۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فی الحال تو پِنڈ بسانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ پوٹھوہاری تو آپ کو نیلم حکایتیں سناتے ہوئے سکھا دیں گی انشاءاللہ۔ :)

ضرور بھائی، کیا کچھ کرنا ہے یہاں؟
آپ کا پنڈ بسانے کا خیال زبردست ہے

لیکن ایک بات بھائی، یہاں خوشامد کو تو جگہ نہیں ملے گی کہیں؟ اگر ایسا ہوا تو پھر ہم پنڈ میں نہیں جھانکیں گے۔
 
Top