تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

لاریب مرزا

محفلین
وعلیکم السلام!!
اردو محفل کی سالگرہ کے اختتام تک دو ملین پیغامات کی تکمیل کے لیے بہت سی نیک خواہشات :) یہ بانیان محفل اور تمام محفلین کے لیے ایک پُر مسرت ساعت ہو گی۔
 
فہد اشرف

وعلیکم السلام و خوش آمدید۔ بڑے دن بعد واپسی ہوئی آپ کی، کہاں چلی گئی تھیں؟
 
لاریب مرزا

محفلین
السلام علیکم
ویلکم بیک جی۔
وعلیکم السلام۔ شکریہ یاز بھائی :)

وعلیکم السلام و خوش آمدید۔ بڑے دن بعد واپسی ہوئی آپ کی، کہاں چلی گئی تھیں؟
شکریہ فہد۔ جانا کہاں ہے بھیا جی۔ بقول شاعر
چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
:) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہاں جرمنی کے وقت کے مطابق یکم جولائی کا آغاز ہوئے دو منٹ ہو چکے ہیں، یعنی اردو محفل باضابطہ طور پر 13 سال کی ہو گئی ہے۔ سب دوستوں کو اردو محفل فورم کی سالگرہ مبارک ہو۔ اب سالگرہ کی سرگرمیاں زور و شور سے شروع کی جا سکتی ہیں۔ :) میں انشاءاللہ جلد ہی سالگرہ کے موقعے پر خصوصی تحریر پیش کروں گا۔
 
یاز

ہماری جانب سے بھی محفل کی تیرھویں سالگرہ مبارک۔ بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات محفل اور سبھی محفلین کے لئے۔
 
سین خے

محفلین
تیرہویں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد :)

ویسے تو میں پہلے بھی یہ بات کہتی رہی ہوں پر میں کچھ محفلین کا نام لے کر شکریہ کرنا چاہتی ہوں۔ جو سینئر ممبران ہیں ان کا ایک سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے جس طرح خواتین کے حقوق اور عزت کے لئے ہمیشہ بات کی ہے، ویسا دیکھنے کو عام زندگی میں بھی بہت کم ملتا ہے۔ ان محفلین میں نبیل بھائی، ابن سعید بھائی زیک بھائی، محمد وارث بھائی، عثمان بھائی، قیصرانی بھائی، عارف کریم بھائی، فاروق سرور خان بھائی، محمد خلیل الرحمٰن بھائی۔ سینئر محفلین کے علاوہ اور بھی بہت سارے لوگ ہیں پر دماغ میں ابھی انہی کے نام آرہے ہیں۔ جتنے بھی محفلین ہیں جو کھل کر خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں، ان سب کو شائد اندازہ نہ ہو پر انھوں نے ہمارے معاشرے کے لئے بہت قابلِ قدر کام انجام دیا ہے۔ امید ہے کہ لوگ آتے رہیں گے، پڑھتے رہیں گے اور سیکھتے رہیں۔

آپ سب کا ایک بار پھر بہت شکریہ :) محفل کو چلتے رہنا چاہئے۔ خدا محفل کو سلامت رکھے، آمین
 
آداب عرض ہے بٹیا!!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام اہل محفل کو سالگرہ مبارک ہو۔ یقینی طور پر وہ تمام لوگ حقدار ہیں جو اس کا آباد رکھے ہیں۔ (میں بھی)۔ ہوہوہوہوہوہوہوو

میں انشاءاللہ جلد ہی سالگرہ کے موقعے پر خصوصی تحریر پیش کروں گا۔
جلدی تحریر پیش کریں۔ میں نے آپ کی تحریر کی پیروڈی لکھنی ہے۔
 
Top