تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

عرفان سعید

محفلین
اس سال مارچ میں میری شادی خانہ آبادی کو تیرہ سال مکمل ہو گئے۔
دنیا بھر میں 13 سے متعلق اتنے توہمات پھیلے ہیں۔ سارے کے سارے ایک دم جھوٹے۔ مجال ہے جو میری شادی کی تیرہویں برسی پہ ایک نے بھی ذرا سی جھلک دکھائی ہو۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کہاں جناب! اس کے بعد بھی رہائی نہیں ملنے کی۔
چلیے ایک سنگ میں تو آپ کے نام ہوگا، ہماری تو دوسری عمر قید شروع ہو ئے برس بیت چکا ،
آہ ۔ میر تقی صاحب یاد آتے ہیں ۔
یہ نشان عشق ہیں جاتے نہیں۔ داغ چھاتی کے عبث دھوتا ہے کیا ؟
محمد وارث بھائی کو بلاتے ہیں کہ اس بحر کے نہ صرف شناور ہیں بلکہ لولوئے لالا کے حقیقی غواص بھی ہیں ۔ دیکھیں کونسا موتی پھینک کر نگاہوں کو خیرہ کرتے ہیں۔
 
Top