محفل فورم کی واپسی

مبارک ہو سب کو۔
اور سعود بھائی، زیک بھائی، نبیل بھائی اور سعادت بھائی کا شکریہ کہ جنھوں نے حقیقتاً دن رات ایک کر کے اس مسئلہ کو حل کیا اور محفل کو محفوظ بنایا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ابھی بھی کچھ ہیکرز کے حملے جاری ہیں۔ ان کا سدباب کچھ مشکل ہے،
اللّہ رحم کرے اُردو ویب پر اپنا !!!!!اور ان ہیکرز کو کسطرح باز رکھا جائے اس حملے سے روکا جائے یہ تو شاید واقعی مشکل ترین کام ہوگیا ہے ۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد فورم کو نئے ورژن پر منتقل کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے۔ موجودہ ورژن اب اینڈ آف لائف کو پہنچ چکا ہے
پروردگار آپ سب کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے بہت خوشی ہوتی ہے اس دور میں بے لوث کام کرنے والے بھی ہیں ۔۔۔سلامت رہیے شاد و آباد رہیے ۔۔آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
سب دوستوں کو اردو محفل کی واپسی مبارک ہو۔ سب "تکنیکی معاونین" کا بہت شکریہ۔

ویسے کیا خیال ہے اراکان کے دل میں اردو محفل کی اہمیت اور محبت اجاگر کرنے کے لیے گاہے گاہے ایسے "جھٹکے" لگتے رہنے چاہئیں۔ ہم بہت سی چیزوں کو taken for grantedکے زمرے میں رکھتے ہیں، اہمیت کا علم تبھی ہوتا ہے جب کوئی مشکل درپیش آتی ہے، اردو محفل بھی اسی قبیل میں ہے۔

خیر، امید ہے کہ تکنیکی معاونین کی جانفشانی سے بلا ٹل گئی ہوگی، رسیدہ بود بلائے ولے بخیر گزشت۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ڈسکورس یا کسی اور اوپن سورس کوڈ بیس پر منتقلی کا ارادہ رکھتے ہیں؟

فی الحال تو زین فورو کے نئے ورژن پر اپگریڈ کرنے کا ہی ارادہ ہے۔ زین فورو ورژن 2 موجودہ ورژن سے کمپیٹبل نہیں ہے۔ اسی لیے اپگریڈ ایک چیلنج ہوگا۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
السلام علیکم،
یقینا آپ سب دوستوں نے گزشتہ چند روز سے محفل فورم کی کمی محسوس کی ہوگی۔ محفل فورم تکنیکی مسائل کے باعث آف لائن رہی ہے۔ یہ غیر معمولی حالات رہے ہیں اور ابھی تک ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ میں فی الحال یہاں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ محفل فورم کی دو عظیم شخصیات سعود اور زکریا کی دن رات کوششوں کے باعث اب بالآخر فورم دوبارہ آن لائن ہے۔ ابھی بھی کچھ ہیکرز کے حملے جاری ہیں۔ ان کا سدباب کچھ مشکل ہے، لیکن امید ہے کہ اس کا کوئی حل دریافت ہو جائے گا۔ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد فورم کو نئے ورژن پر منتقل کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے۔ موجودہ ورژن اب اینڈ آف لائف کو پہنچ چکا ہے اور اس کی سیکیورٹی اپ ڈیٹ بھی نہیں آ رہی ہے۔ مزید تفصیلات انشاءاللہ فراہم کی جاتی رہیں گی۔
والسلام
وعلیکم سلام
اللہ رب العزت آسانیاں پیدا فرمائیں۔ آمین
 
وعلیکم السلام

کوئی ایسی ویسی کمی نبیل بھائی۔۔۔۔۔ لگتا تھا کہ گرمی کے موسم میں روح افزا کی قلت پڑ گئی ہے۔۔۔ سچ میں بہت بہت بہت زیادہ مس کیا محفل کو۔۔ محفل والے بھائیوں کو، بہنوں کو ۔۔۔ اور دو دن میں ٹائپنگ سپیڈ بھی کم ہو گئی۔ :D
جب بند ہوئی تب محفل کی اہمیت کا پتا لگا
 

Ukashah

محفلین
ویلکم بیک
محفل کئی دن سے اوپن نہیں ہو رہی تھی. کوئی رابطہ کا ذریعہ ہونا چاہیے. اللہ حفاظت میں رکھے.اچانک ہی غائب ہو گئی.
مجلس فورم بھی کافی عرصہ تک اس مسئلے کا شکار رہی. اب بہتر ہے. لیکن ابھی بھی سرور اوور لوڈنگ ک مسئلہ ہے. اس کا حل ابھی تک نہیں نکل سکا.
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تکنیکی معاونین کا بہت بہت شکریہ!!!!!!
اللہ کریم آپ کو ان مساعی کیلئے اجرِ خیر عطا فرمائے ، آپ لوگوں کے وقت ، توانائی اور علم و ہنر میں برکت دے ۔ آمین !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خدا غارت کرے ان مردودوں کو ۔۔۔ لیکن اردو محفل کو ہیک کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ؟
کیا خیال ہے راحل بھائی ، جمعہ کی نماز کے بعد ان ہیکرز کے لئے تمام محفلین کی طرف سے اجتماعی بددعا کا بندوبست نہ کیا جائے ؟! :D

خدا غارت کرے انہیں ۔ کمبختوں کے کمپیوٹروں میں کیڑے پڑیں ۔
 
Top