محفل فورم کی واپسی

وائرس میں تو وہ خود کفیل ہیں کہ برامد کرتے ہیں ۔ یوں کہیں کہ پانی بھرے ان کی مشینوں میں یا شارٹ سرکٹ ہوں !
واہ بھیا۔۔۔اچھی دعا کی آپ نے۔
مگر وائرس بھی ہمارے کمپیوٹر میں ہی آتا ہے اور شارٹ سرکٹ بھی ہمارا ہی مسئلہ ہے،افسوس۔
انکی ٹیکنالوجی ایسے پرابلمز کا شکار نہیں۔
 
زیک

مسافر
اس وقت محفل سست رفتار نہیں ہے لیکن ایرر 502 کافی بار آ رہا ہے۔ ہم تکنیکی معاون اس کی تفتیش کر رہے ہیں اور امید ہے یہ کچھ دیر میں بہتر ہو جائے گا۔
 
علی وقار

محفلین
احباب کی کاوشیں لائق صد ستائش ہیں مگر مسائل برقرار ہیں۔ وی پی این کے ذریعے لاگ ان کیا ہے۔ بغیر وی پی این کے اردو محفل تک رسائی نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سسٹم کی لینگوئج اردو کروں تو اردو میں ٹائپ کر پاتا ہوں۔ امید ہے کہ یہ مسائل جلد ہی حل ہو جائیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لینگوئج اردو کروں تو اردو میں ٹائپ کر پاتا ہوں۔

کیا آپ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہیں؟ وزی وگ ایڈیٹر میں براہ راست اردو ٹائپنگ کافی سالوں سے کام نہیں کر رہی ہے۔ فورم اپگریڈ کے بعد یہ صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
صبح سے لاگ ان ہونے کی متعدد بار کوشش کی۔ اب کہیں جا کر کامیابی ہوئی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک تبدیلی کی ہے۔ اگر ابھی بھی ایرر آئیں تو بتائیں
اب بالکل درست ہے اور سپیڈ بھی اچھی ہے ۔
کیا آپ کروم استعمال کر رہے ہیں؟ یہ مسئلہ کروم میں کچھ عرصہ سے ہے۔ نبیل نے اس کا حل نکالا ہے لیکن اسے اپلائی کرنے میں کچھ دن لگیں گے
میں کروم ہی استعمال کرتا ہوں کمپیوٹر سے اس میں اردو کیبورڈ ہی چلتا ہے اور یہ "کافی طویل" عرصے سے (جو اگر میں غلط نہیں تو مہینوں پر نہیں شاید سال یا سالوں پر محیط ہے ) ہے ۔ انگریزی کیبورڈ سے کچھ بھی ٹائپ نہیں ہو تا تا وقتیکہ ایڈیٹر کو بند نہ کیا جائے یا کلپ بورڈ سے کچھ پیسٹ کیا جائے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انگریزی کیبورڈ سے کچھ بھی ٹائپ نہیں ہو تا تا وقتیکہ ایڈیٹر کو بند نہ کیا جائے یا کلپ بورڈ سے کچھ پیسٹ کیا جائے ۔

اگر ترجیحات میں جا کر رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر ڈس ایبل کر دیا جائے تو سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں براہ راست اردو لکھی جا سکتی ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
لاگ ان مسائل الگ ہیں، جبکہ کسی ممبر یا دھاگے پر کلک کرنے سے ایرر آجاتا یے. کئ مرتبہ محفل گیٹ وے کی رسائی نہیں ہوتی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں کروم ہی استعمال کرتا ہوں کمپیوٹر سے اس میں اردو کیبورڈ ہی چلتا ہے اور یہ "کافی طویل" عرصے سے (جو اگر میں غلط نہیں تو مہینوں پر نہیں شاید سال یا سالوں پر محیط ہے ) ہے ۔ انگریزی کیبورڈ سے کچھ بھی ٹائپ نہیں ہو تا تا وقتیکہ ایڈیٹر کو بند نہ کیا جائے یا کلپ بورڈ سے کچھ پیسٹ کیا جائے ۔
میں مائیکروسافٹ ایج استعمال کرتا ہوں انگلش کیبورڈ یہاں بھی کام نہیں کرتا
 
زیک

مسافر
لاگ ان مسائل الگ ہیں، جبکہ کسی ممبر یا دھاگے پر کلک کرنے سے ایرر آجاتا یے. کئ مرتبہ محفل گیٹ وے کی رسائی نہیں ہوتی
صبح سے لاگ ان ہونے کی متعدد بار کوشش کی۔ اب کہیں جا کر کامیابی ہوئی ہے۔

کیا اب بھی یہ ہو رہا ہے؟
 
زیک

مسافر
میں مائیکروسافٹ ایج استعمال کرتا ہوں انگلش کیبورڈ یہاں بھی کام نہیں کرتا
ایج بھی اب وہی انجن استعمال کر رہا ہے جو کروم میں ہے۔ لہذا یہ مسئلہ اس میں بھی آ گیا ہے۔ فورم سافٹویر کی اپگریڈ کے بعد کروم اور ایج میں یہ کام کرے گا۔
 
زیک

مسافر
ہیکرز کو روکنے کے لئے کچھ مزید سیٹ اپ کیا ہے۔ اگر کوئی محفلین بلاک ہو جائے تو پلیز رابطہ کرے۔
 
Top