محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
(یہ لوگ) جب کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو اس کی ہنسی اڑاتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ‘یہ صریح جادو ہے، بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ گئے تو اس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے، اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے‘۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کہہ دیجیئے کہ ہاں (ضرور) اور تم ذلیل بھی ہو گے۔



لگا دیں حاضری بھائی جی
 

سارہ خان

محفلین
بہت اچھی بات ہے پاکستانی بھائی آپ قرآن پاک کی اات کا ترجمہ لکھتے ہیں ۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔
حاضری لگ گئی آپ کی ۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی کی حاضری مجھے ہی لگانی پڑے گی اور نہ بھی کہیں تو یہ تو پتہ ہی ہے کہ جمعرات اور جمعہ تو چھٹی کرنی ہی ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
اخلاق وہ پھول ہے جس کا رنگ پختہ اور خوشبو سدا بہار ہے ۔۔

میری حاضری بھی آپ ہی کو لگانی پڑے گی شمشاد بھائی ۔۔:)
 

عمر سیف

محفلین
‘ بزدل بار بار مرتے ہیں اور بہادر کو بس ایک بار موت آتی ہے ‘
مادرِ ملت فاطمہ جناح

حاضری لگا دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
میری حاضری نہ لگائیں، مجھے اور نہیں پڑھنا

ظاہر ہے کینٹین چلانے کے لیے اتنا پڑھنا لکھنا کون سا ضروری ہے۔ :wink:

پرنسپلاااااا۔ بہت بری گل کیتا اے۔ میڈا کینٹن اچ کوئ کم نہیں اے


(شمشاد بھائ پنجابی کیسے ہے میری؟)

:wink: :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
میری حاضری نہ لگائیں، مجھے اور نہیں پڑھنا

ظاہر ہے کینٹین چلانے کے لیے اتنا پڑھنا لکھنا کون سا ضروری ہے۔ :wink:

پرنسپلاااااا۔ بہت بری گل کیتا اے۔ میڈا کینٹن اچ کوئ کم نہیں اے


(شمشاد بھائ پنجابی کیسے ہے میری؟)

:wink: :wink:

پشتو لب و لہجے میں بولی گئی پنجابی کیسی ہو سکتی ہے؟

بس یہ سمجھ لو کہ سلطان راہی گنڈاسا پکڑ کر بول رہا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
قیامت تو بس ایک للکار ہی گی اور یکایک یہ (کفر کرنے والے) اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھنے لگیں گے۔ اس وقت یہ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی، یہ تو وہی روز جزا ہے۔ (بے شک) یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (حکم ہو گا) جمع کرو سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور ان کے معبودوں کو جن کی وہ عبادت کرتے تھے، اللہ کو چھوڑ کر، پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ۔۔۔ سورہ الصافات



لگا دیں حاضری
 

پاکستانی

محفلین
اچھی بات ہے، اس سے صحت بہتر رہتی ہے
tiptoe.gif
 

عمر سیف

محفلین
‘ جس نے تم پر ایک بار احسان کیا ہو، وہ کبھی تمھیں نقصان پہنچائے تو اس کے احسان کو یاد کرکے اسے معاف کر دو ‘
“ مہا بھارت “

حاضری لگا دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top