محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
اچھا واقعی ۔۔ :p :p ۔۔ پہلے بتانا چاہئئے تھا نہ ۔۔
مجھے کیا پتا میری ننھی سی شاگرد اتنے کام کی بچی ہے ۔۔ :( ۔۔
 

جیہ

لائبریرین
سارہ یہ سچ ہے۔ میں دس سال کی عمر سے گھر داری نباہ رہی ہوں۔ 6 سال کی عمر میں ماں چل بسی تھی۔ 4 سال تک تو بابا نے کچن سنبھالے رکھا۔ اس کے بعد میں ہی ہوں گھر کی مالکہ اور نوکرانی :)

اسی بات پر ہوجائے میری حاضری
 

تیلے شاہ

محفلین
“جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے“

مش جی حاضری اولگاوا
زا لاڑم۔
(مس جی حاضری لگا دو میں جا رہا ہوں)۔
 

سارہ خان

محفلین
ھمم واقعی جیہ تمہاری ہمت کی داد دینی پڑے گی اتنی سی عمر سے گھر سنبھلنا بہت بڑی بات ہے ۔۔ گھر کا کام تو میں بھی دس سال کی عمر سے کر رہی ہوں کیونکہ بہن کوئی نہیں۔۔ تو امی کا ہاتھ بٹاتی تھی ۔۔ لیکن ماؤں کا بہت آسرا ہوتا ہے ۔۔ جب وہ کچھ دن کہیں چلی جاتی ہیں تو پتا چلتا ہے اکیلے گھر چلانا اتنا آسان نہیں ۔۔ :(
تمہاری حاضری تو میں کب کی لگا چکی ۔۔ سب سے زیادہ ہوم ورک تو تمہارا ہی کیا ہوا ہوتا ہے ۔۔۔ :p
 

سارہ خان

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
“جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے“

مش جی حاضری اولگاوا
زا لاڑم۔
(مس جی حاضری لگا دو میں جا رہا ہوں)۔

خود ہی لکھا ہے جلدی کا کام کس کا ہوتا ہے اور خود ہی جلدی میں بھاگ رہے ہیں ۔۔ :p

لگا دی حاضری ۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
“جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے“

مش جی حاضری اولگاوا
زا لاڑم۔
(مس جی حاضری لگا دو میں جا رہا ہوں)۔

خود ہی لکھا ہے جلدی کا کام کس کا ہوتا ہے اور خود ہی جلدی میں بھاگ رہے ہیں ۔۔ :p

لگا دی حاضری ۔۔
مس جی جلدی کس نے کی میں نے ہوم ورک آپکی ٹیبل پر رکھا
اور سکون سے کھیلنے چلا گیا۔
8)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ انگلش کی نظم “ بے بی بے بی یس ماما “ کا پنجابی ترجمہ ہے۔ اس کو یاد کر کے آنا ہے۔ پھر اس کا اردو ترجمہ یاد کرنے کے لیے دیا جائے گا :

کاکی، کاکی
ہاں بے بے
پھک لئی چینی
نہ بے بے
چھوٹ مار دی
نہ بے بے
لاواں جُتی
نہ بے بے
کھول بوتھا
ہا ہا ہا
 

علمدار

محفلین
شمشاد بھائی! ابھی تو ایسے ہی حاضری لگا لیں- کافی سارے قول جمع کر کے رکھے ہوئے ہیں جلد انشا اللہ ہر حاضری پر ایک پوسٹ کر دوں گا-
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں عورت واقعی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

لگ گئی حاضری۔
 

پاکستانی

محفلین
سچ بات کو جھوٹ کے پردے میں نہ چھپاؤ اور اگر تمہیں سچائی کا علم ہو تو اس کو جان بوجھ کر اپنے تک نہ روکے رکھو (القرآن)



لگا دیں جی حاجری
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top