محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
لگتا نے سب نے مل کر اجتماعی چھٹی کی ہوئی ہے ۔۔۔
جب اسکول میں پورا سال ایک بھی چھٹی نہیں ملے گی تو پھر ایسا ہی ہوگا ۔۔۔ :p
 

ظفری

لائبریرین
آج کا کام کل کرو اور کل کا آرام آج کرو ۔ ( اقتباس : کلیات ِ ظفری ) ۔

میری بھی حاضری ہوجائے ۔ :D
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ! ۔۔ بڑی ہی نادر اور نایاب کتابیں ہیں ۔۔۔ ہر جگہ ان کی ترسیل کا کام ذرا مشکل ہی ہے ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں نہ کہیں سے دلا دیں، میں انہیں محفل کی لائبریری کی زینت بنا دوں گا کہ امان میں رہیں۔

(نوٹ : یہ بھارتی فلموں والی زینت امان کی بات نہیں ہو رہی۔)
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو پھر تو یہ قدیم نسخہ ہے۔

اب تو پھر عجائب گھر میں رکھنے کے لائق ہو گا۔

تو کیا جنتریاں بیچ بیچ کر ہی امریکا گئے ہیں؟
 

سارہ خان

محفلین
اللہ کو ماننے کے بعد بہترین دانائی انسانوں سے محبت کرنا ہے ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم​
)


پرنسپل صاحب ۔۔ میری حاضری لگائی جائے ۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
رجسٹر تو میں جیہ کو دے گئی تھی ۔۔ لیکن رجسٹر کی ایک کاپی تو ہمیشہ رہتی ہے نا آپ کے پاس ۔۔ وہ کہاں گئی ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو مجھ سے جیہ ادھار مانگ کر لے گئی تھی کہتی تھی کہ کل واپس کر دوں گی۔ لیکن اس کی کل کبھی نہیں آتی۔ پہلے بھی مجھے سے تین سو روپے لے گئی تھی کہتی تھی کل واپس کر دوں گی، آج چھ ماہ ہونے کو آئے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
رجسٹرڈ تو پرانے والے محفل کے ساتھ ختم ہوگیا۔ ابھی بازار جاکر نیا رجسٹر لائی ہوں۔ بل پرنسپل صاحب کے سیکٹری کو دے دیا ہے۔

اور میں کسی کی مقروض یا نا دہندہ نہیں۔ وہ 300 روپے تو رجسٹریشن فیس میں میرا کمیشن تھا
 

شمشاد

لائبریرین
کمشن تو پرانی بات ہے، اس کے بعد جو لیے تھے 500 جن میں سے 200 واپس کر دیئے تھے اور باقی 300 رہ گئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین

ہاں اب کیوں یاد ہونے لگا؟ میں یاد کرواتا ہوں اس دن تم نے کہا تھا میں نے بکری خریدنی ہے اور 500 روپے کم ہو گئے ہیں۔ پھر اگلے دن تم نے مجھے اس بکری کی تصویر بھی دکھائی تھی جو تم نے خریدی تھی۔ آیا یاد کہ ابھی بھی نہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
میں اور کیا کہوں، غالب کا کہا لکھ دیتی ہوں

یہ کیا؟ کہ تم کہو اور وہ کہیں کہ“یاد نہیں“
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں اب تو غالب بیچارے کو ہی الزام دو گی حالانکہ اس کے بھی 50 روپے مار کے بیٹھی ہوئی ہو۔ وہ کہہ رہا تھا کہ بکری کی قمیت میں ادھار کر آئی تھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top