محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد نے کہا:
واقعی بڑی ہی ہونہاری ہے کہ یہ استانی جی رام ہو گئیں۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ ہونہار شاگرد کو صرف کہنہ مشق استاد ہی پہچان سکتا ہے ۔ کیوں کیا کہتے ہیں آپ اس بارے میں ۔ ؟ :wink:

کہنا کیا ہے؟ اس گیدڑ سنگھی کا تھوڑا سا حصہ ہمیں بھی عنایت ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




" اس دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جس میں ساری خوبیاں جمع ہو گئی ہوں اور تمام برائیوں اور نقائص سے مکمل طور پر پاک و منزہ ہو۔ عموماً ہر انسان میں طرح طرح کی خامیاں اور خوبیاں پائی جاتی ہیں مثلاً کوئی دُبلا ہے تو کوئی بہت موٹا، کسی کی ناک بہت لمبی ہے تو کسی کا دہانہ بڑا ہے ، کسی کے دانت بڑے بڑے ہیں تو کسی کا رنگ کالا ہے ، کوئی شرمیلا اور کم گو ہے اور کوئی بہت تیز طرار اور باتونی، کوئی بے ادب ہے، کوئی مہمان داری کے آداب سے نا آشنا ہے، کوئی جاہل ہے، کوئی غصہ ور، کوئی افسردہ و پژمردہ رہتا ہے، کسی کو کھانا پکانے کا سلیقہ نہیں، کوئی فضول خرچ ہے، کوئی بہت زیادہ کھاتا ہے اور کوئی کم خوراک ہے، کوئی بداخلاق ہے ، کوئی حاسد ، کوئی کاہل ہے ، کوئی بد زبان، کوئی خود غرض ہے اور کوئی کینہ پرور۔ غرضیکہ اس قسم کے سینکڑوں چھوٹے بڑے عیوب انسانوں میں پائے جاتے ہیں کوئی مرد یا عورت ایسی نہیں ملے گی جس میں ان میں سے کوئی ایک یا چند عیوب نہ ہوں۔۔۔۔

۔۔۔ عیب جوئی نہ کیجئے !"







خیال : علامہ ابراہیم امینی





 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج سارے کے سارے طالبعلم سوائے شگفتہ صاحبہ کے چھٹی منا رہے ہیں کیا؟
 

سارہ خان

محفلین
ہاں جیہ حاضری لگانے کا کام تم نے بہت اچھا سنبھالا ہوا ہے ۔۔ تم ہی لگایا کرو ۔۔ :)
مجھے تو حاضری لگوانے میں ہی مزہ آتا ہے ۔۔
پہلے ہوم ورک کر لوں پھر آتی ہوں حاضری لگوانے ۔۔۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
نا بابا نہ ۔۔۔ مجھے سے گھر کی کینٹین ہی مشکل سے سنبھلتی ہے ۔۔۔ :( یہاں کی کہاں سے سنبھالوں گی ۔۔ :roll:

مجھے پتا ہے آپ بہت سگھڑ ہو ۔۔ سب کچھ ایک ساتھ کر لوگی ۔۔ :p
 

جیہ

لائبریرین
پشتو محاورہ ہے

یاللہ یا میں نہ ہوتی یا پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہی نہ ہوتی :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ کی باتیں پڑھ پڑھ کے لگتا ہے مجھے ان کا انٹرویو شروع کرنا پڑے گا۔
 

سارہ خان

محفلین
کس جاب کے لئے ؟؟؟ :pکینٹین چلانے کے لئے تو سموسے پکوڑے بنانے آنے چاہییں بس ۔۔ انٹرویو کی کیا ضرورت ہے ۔۔ :p
 

ثناءاللہ

محفلین
جیہ جی طویل غیر حاضری کے بعد ہماری حاضری لگا دیں۔ اور پچھلیاں حاضریاں بھی لگانا نہ بھولیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top