زین

لائبریرین
اور آج میں نے کراچی آنے کا ایک اور موقع ضائع کردیا۔
سات آٹھ اپریل کو کراچی میں ایک ٹریننگ میں شرکت کی دعوت ملی لیکن میں نے ادارے کی جانب سے رخصت نہ ملنے کے خدشے کے پیش نظر دل پر پتھر رکھ کر معذرت کی ۔
 
ملائکہ

محفلین
اور آج میں نے کراچی آنے کا ایک اور موقع ضائع کردیا۔
سات آٹھ اپریل کو کراچی میں ایک ٹریننگ میں شرکت کی دعوت ملی لیکن میں نے ادارے کی جانب سے رخصت نہ ملنے کے خدشے کے پیش نظر دل پر پتھر رکھ کر معذرت کی ۔
اوووو چلو کوئی نہیں:)
 
نوشاب

محفلین
زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ملتے ہیں جو پہلی ہی نظر میں اچھے لگنے لگتے ہیں جبکہ بعض لوگ اچھے ہونے کے باوجود اچھے نہیں لگتے دراصل یہ سارا کمال نظر کا ہے ۔
اگر نظر اچھی ہو تو سب کچھ اچھا لگتا ہے جبکہ نظر خراب ہو تو سب کچھ اچھا ہونے کے باوجود کچھ بھی اچھا نہیں لگتا ۔
بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر جھکی نظر باحیا ہوتی ہے لیکن یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ کچھ نظریں شرمندگی کی وجہ سے بھی جھکی ہوتی ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

آج اپریل کی 2 تاریخ ہے اور عیسوی سن 2013 ہے۔ دن ہے منگل کا۔

پاکستان میں سیاسی طور پر بہار آئی ہوئی ہے۔ ہر طرف سیاسی نعرے پھل پھول رہے ہیں۔

خبریں ختم ہوئی۔ ملتے ہیں بریک کے بعد۔ ہمارے ساتھ رہیے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام چاچو
اور محفل میں گوبھی کے پھول کھل رہے ہیں:rollingonthefloor:

اور میں کالج نے کے لیے پر تول رہی ہوں۔ :p
اللہ حافظ!
 
Top