فلک شیر

محفلین
آمین....ثم آمین
معتبر نامہ بر کے ہاتھ اطلاع بھجوائیے گا.......کہیں وہ خود ہی رقیب نہ بن بیٹھے
 
آمین....ثم آمین
معتبر نامہ بر کے ہاتھ اطلاع بھجوائیے گا.......کہیں وہ خود ہی رقیب نہ بن بیٹھے
اس پر یاد آیا۔۔۔
خط کبوتر کس طرح لے جائے بام یار پر
پر کترنے کے لیے ہیں قینچیاں دیوار پر
اور حل۔۔۔
خط کبوتر اس طرح لے جائے بام یار پر
پر ہی پر نامہ لکھا ہو پر کٹیں دیوار پر
:) :) :) :) :)
 

فلک شیر

محفلین
حل خوب تر ہے.....کہ یہاں مقطع میں صنعت تکرار تو ہے ہی ....کہیں دلاوری بھی بلکہ جاں فروشی بھی تو آن پڑی ہے......:) :) :)
 
بات صنائع بدائع کی چھڑی ہے تو قبل اس کے کہ صنعت سے بات حرفت تک جا پہونچے، یہ مصرع قبول فرمائیے اور سر دھنیے اس میں موجود صنعت لفظی پر۔۔۔ :) :) :)

اشک ہر گاہ رکا خاک رہا گرہ کشا
 

فلک شیر

محفلین
سبحان اللہ.......سبحان اللہ
مرشد! کلاس لینے نکل رہا ہوں، انشاءاللہ پھر ملاقات ہوتی ہے بتوفیق الٰہی........
اللہ آپ کو حفظ و امان میں رکھیں........
 

عینی شاہ

محفلین
وعلیکم السلام عائشہ کیسی ہو؟:) اور کل والی بات پر ناراض تو نہی ہو نا میں اس دن بہت اپ سیٹ تھی اس لیئے ایسا لکھ گئی :(
 
Top