افطاری میں ابھی کتنا وقت ہے اور آج کی افطاری کا مینو کیا ہے؟

تقریباً سوا چار گھنٹے بعد ان شاء اللہ افطار کا وقت ہوگا۔ مینو تو مسجد جا کر ہی معلوم ہوگا۔ عموماً افطار میں کھجوریں، دودھ، پھل اور جوس وغیرہ ہوتے ہیں لیکن مغرب کی نماز کے فوراً بعد کھانا ہوتا ہے جس میں کافی کچھ ہوتا ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی اچھا ہے کہ مسجد میں اجتماعی افطاری ہوتی ہے۔

اس افطاری کےلیے کوئی فنڈ اکٹھا کرتے ہیں یا کوئی صاحب حیثیت افراد خود ہی انتظام کرتے ہیں؟
 
یہ بھی اچھا ہے کہ مسجد میں اجتماعی افطاری ہوتی ہے۔

اس افطاری کےلیے کوئی فنڈ اکٹھا کرتے ہیں یا کوئی صاحب حیثیت افراد خود ہی انتظام کرتے ہیں؟

دونوں طرح سے ممکن ہے۔ ایک چارٹ لگا دیا جاتا ہے مسجد میں۔ صاحب حیثیت احباب ایک یا زاید دنوں میں اپنا نام لکھ دیتے ہیں۔ کچھ لوگ محض افظار، ڈنر، ڈرنکس یا ڈیزرٹ اسپانسر کرتے ہیں کچھ لوگ سارا صرفہ برداشت کرتے ہیں۔ باقی کے دنوں میں جس روز کوئی اسپانسر نہیں ہوتا ان کو مسجد کے رمضان فنڈ سے پورا کیا جاتا ہے۔ متعلقہ تعاون کے صندوق مسجد میں ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
ہماری مسجد میں تراویح تک افطار کی اشیاء اور کھانا رہتا کئی لوگ دوران تراویح نوش جان کرتے رہتے ہیں
میں بھی روز جاتے ہی کھجوروں پرحملہ آورہوتا ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ ہے۔ کم از کم رمضان میں یہ یگانگت اور بھائی چارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

اچھا کبھی ایسا بھی ہوا کہ کوئی غیر مسلم بھی افطار میں شریک ہو؟
 
بہت اچھا سلسلہ ہے۔ کم از کم رمضان میں یہ یگانگت اور بھائی چارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

اچھا کبھی ایسا بھی ہوا کہ کوئی غیر مسلم بھی افطار میں شریک ہو؟

ہمارے یہاں عموماً آخری ہفتے میں آس پاس کی کمیونٹی سے غیر مسلموں کو ڈنر پر مدعو کیا جاتا ہے جس میں عموماً یونیورسٹی آفیشیلز اور قریب کے چرچوں سے متعلق لوگ شامل ہوتے ہیں۔ افطار سے قبل لوگوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور سبھی لوگ چار پانچ لوگوں کی ٹولیوں میں بیٹھ جاتے ہیں جس میں مسلم و غیر مسلم سبھی شامل ہوتے ہیں۔ ساتھ افطار کرتے ہیں اور پھر مغرب کی نماز کے بعد کھانا اور مختصر تعارفی تقریر جیسی چیزیں برتی جاتی ہیں۔ :) :) :)
 
مغرب کی نماز کے دوران غیر مسلم مہمان پیچھے ہال میں موجود ہوتے ہیں جبکہ مسلم احباب وخواتین اپنے اپنے حصوں میں نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ اس دوران مین پرئیر ایریا کی لائیو ویڈیو پیچھے ہال میں موجود اسکرین پر دکھائی جاتی ہے تاکہ مہمانان اس دوران یہ دیکھ سکیں کہ کیا کچھ چل رہا ہے اور بور نہ ہوں۔ :)
 
Top