جیہ

لائبریرین
ہاں مانو 2 سے 5 بجے تک کا وقت ہے مگر مجھے دوپہر میں سونے کی عادت نہیں. ہان البتہ نیند کی افطاری کے بعد نماز عشا تہ درمیانی وقت میں پوری ہو جاتی ہے
 
اوہ میں اتنی نیک نہیں ہوں پھر بھیا
مجھے بس چھوٹے بہن بھائیوں کو تنگ کرنے کے لیے ٹیبلٹ پر گیم کھیلنا پسند ہے
اور اسٹار گیٹ دیکھنا :)
ہاہاہا... اچھا... اصل بات یہ پتا چلی کہ آپ کو تنگ کرنا پسند ہے :)
اور اسٹار گیٹ تو ہمارے ہاں ایک بس اسٹاپ کا نام ہے :mrgreen:

بھیا ابھی کچھ دن پہلے نور اللغات کا باقی ٹائپنگ مکمل کرکے دی ہے اب بکس کی فارمیٹنگ سیکھ رہی ہوں جس کے لیے مجھے ایک بک کی پروف ریڈنگ کروانی ہے
اچھا، زبردست. کون سی کتاب کی پروف ریڈنگ کروانی ہے آپ نے؟
 

ظفری

لائبریرین
وعلیکم السلام
کیسی ہو جویریہ ( جیہ ) .... !
ہاں آج تھوری فراغت تھی کہ کل جاب پر نہیں جانا اور ابھی رات کے سوا دو ہو رہے ہیں اب سحری پھر فجر کے بعد سوؤں گا . :)
 

جیہ

لائبریرین
اچھی ہوں. فجر کی اذان کس وقت ہوتی ہے آپ کے ہاں. یہاں سوات میں 3.40 کو سحری بند ہوتی ہے افطاری کا وقت 7.20 ہے یعنی تقریبا ساڑھے سولہ گھنٹے کا روزہ اور سخت گرمی اور حبس. بڑی مشکل ہے.
 

عینی شاہ

محفلین
السلام علیکم. آج مجھے زوزہ کچھ زیادہ ہی لگ رہا ہے.

رات 12 تک عبد اللہ نے جگائے رکھا. جناب کو آن لائن گیمز اچھے لگتے ہیں نا. 2 بجے سحری کے لئے اٹھی. چار بجے فجر کے بعدسوگئی تو 7 بجے دودھ والے نے جگا دیا. نیند کی حالت میں دودھ ابالا. پھر سو گئی. تو 9 بجے گھریلو ملازمہ آگئی اس کے لئے دروازہ کھولنا پڑا. اس کے بعد سوئی نہیں
وعلیکم سلام ..تو اپ کو کس نے کہا کہ ایسے کاموں کے درمیان سویا کریں :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

ظفری

لائبریرین
جان کر بہت خوشی ہوئی اور اب اچھی ہی رہنا . دیکھا ... اتنے اچھے اچھے لوگوں کو چھوڑ کر پتا نہیں کہاں کہاں کُڑتیں رہیں . :)
تقریباً یہاں بھی یہی صورتحال ہے . بس ڈے لائیٹ سیونگ کی وجہ سے افطار 8:20 پر ہوتا ہے جبکہ سحری کے یہی اوقات ہیں .
 
کس پر ریسرچ ہورہی ہے سعود بھیا ( ابن سعید ) .... ;)
ہماری ماسٹرس کی تھیسس اور اس حوالے سے جو بھی متعلقہ کام کیے تھے وہ ایک پروجیکٹ کا حصہ تھا جس کی فنڈنگ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے تھے۔ تو اب پروجیکٹ کلوزنگ کے بعد اس کی رپورٹ بھجوانی ہے۔ :) :) :)
 

جیہ

لائبریرین
ہماری ماسٹرس کی تھیسس اور اس حوالے سے جو بھی متعلقہ کام کیے تھے وہ ایک پروجیکٹ کا حصہ تھا جس کی فنڈنگ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے تھے۔ تو اب پروجیکٹ کلوزنگ کے بعد اس کی رپورٹ بھجوانی ہے۔ :) :) :)
بیسٹ لک
 
Top