بھئی میں ذرا جارہی ہوں بازار چوڑیاں بھی لوں گی پر میرے دونوں بازو میں الرجی ہوگئی ہے لال لال ہورہے ہیں اب میں کیا کروں دعا کریں کل تک ٹھیک ہوجائیں :( ورنہ میں کچھ پہن بھی نہیں سکوں گی
کوئی اینٹی الرجک ٹیبلٹ بھی لے لیجیے گا بٹیا۔ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم تو ابھی ابھی کچھ سودہ سلف لے کر لوٹے ہیں ورنہ ہماری ننھی پری ناراض ہو جاتیں۔ :) :) :)
ابھی تو کچھ حتمی نہیں ہے کہ کیا پکانا ہے۔ کل عید کی نماز کے بعد کچھ وقت آفس میں گزارنا ہوگا کہ کچھ دستاویزاد آفس میں جمع کرنی ہیں۔ اس کے بعد قریب کے شہر گھومنے جانے کا بھی منظر بن رہا ہے، کچھ دوستوں نے آج مسجد میں مغرب کے بعد یہ بات رکھی۔ لوٹ کر شام میں غالباً ملائکہ بٹیا والا ناریل کا لڈو بنائیں گے اور عائشہ عزیز بٹیا کی فرمائش ہے کہ کسٹرڈ بھی بنا لیں۔ دودھ، ناریل، کچھ پھل اور دیگر لوازمات ابھی تھوڑی دیر قبل خرید کر لوٹے ہیں۔ کچھ چیزیں اس وقت مل نہیں سکی تھیں ان کو کل دن میں کسی وقت خریدنے جانا ہوگا۔ :) :) :)
متفق، زبردست، دوستانہ اور بے حد مفید :happy:

کل عید کی نماز کے بعد کچھ وقت آفس میں گزارنا ہوگا کہ کچھ دستاویزاد آفس میں جمع کرنی ہیں۔
عید والے دن بھی آفس بھیا :confused2::chatterbox:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے پاگل مارکیٹ جانا پڑتا ہے نا اور اس وقت سب بزی ہوئے پڑے ہیں مے بی رات تک کسی کو خیال ا جائے میرا :cautious::cautious:اج تو میں آپا سے بھی خفا ہوں بس (n)(n)(n)
ہاں تو ہمارے یہاں سے سے تو مارکیٹ اتنی دور نہیں ہے
تم بھائی کے ساتھ چلی جاؤ تھوڑی دیر کے لیے
اگر بھائی بزی ہیں تو تھوڑی دھمکیاں دے لینا
 

عینی شاہ

محفلین
ہاں تو ہمارے یہاں سے سے تو مارکیٹ اتنی دور نہیں ہے
تم بھائی کے ساتھ چلی جاؤ تھوڑی دیر کے لیے
اگر بھائی بزی ہیں تو تھوڑی دھمکیاں دے لینا
یہی تو بات ہے دھمکی نہی دے سکتی نا بڑے بھائی جو ہیں :) بھابی جان کو کہہ دیا ہے انھوں نے پرامس کیا ہے کہ وہ خود جا کے لائیں گی :)
 
Top