جیہ

لائبریرین
اگا ہے گھر میں ہر سُو سبزہ ، ویرانی تماشہ کر
مدار اب کھودنے پر گھاس کے ہے، میرے درباں کا

جس طرح غالب کے دربان کا صرف گھاس کھودنا رہ گیا تھا اس طرح میرا کام اب صرف یہ رہ گیا ہے کہ 12 بجے جنیریٹر آن کرتی ہوں 1 بجا بند کرتی ہوں پھر 2 بجے آن کرتی ہوں 3 بجے پھر بند کرتی ہوں اور یہ سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اب یہ دو فقرے ہماری زندگی کا مستقل حصہ بن گئے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔

جوجو بجلی آگئی ہے جنیریٹر بند کردو۔ مما! بجلی چلی گئی ہے جنیریٹر لگاؤ مجھے گرمی لگ رہی ہے۔ :):)
 
اگا ہے گھر میں ہر سُو سبزہ ، ویرانی تماشہ کر
مدار اب کھودنے پر گھاس کے ہے، میرے درباں کا

جس طرح غالب کے دربان کا صرف گھاس کھودنا رہ گیا تھا اس طرح میرا کام اب صرف یہ رہ گیا ہے کہ 12 بجے جنیریٹر آن کرتی ہوں 1 بجا بند کرتی ہوں پھر 2 بجے آن کرتی ہوں 3 بجے پھر بند کرتی ہوں اور یہ سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اب یہ دو فقرے ہماری زندگی کا مستقل حصہ بن گئے ہیں کہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

جوجو بجلی آگئی ہے جنیریٹر بند کردو۔ مما! بجلی چلی گئی ہے جنیریٹر لگاؤ مجھے گرمی لگ رہی ہے۔ :):)
اس میں ایک میکینزم آتا ہے جو بجلی جانے پر جنریٹر چالو اور بجلی کی آمد پر اس کو بند کر دیتا ہے۔ قدرے ایڈوانسڈ جنریٹروں میں یہ آٹومیٹک نظام موجود ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
جیہ

لائبریرین
اس میں ایک میکینزم آتا ہے جو بجلی جانے پر جنریٹر چالو اور بجلی کی آمد پر اس کو بند کر دیتا ہے۔ قدرے ایڈوانسڈ جنریٹروں میں یہ آٹومیٹک نظام موجود ہوتا ہے۔ :) :) :)
جی ہاں۔ وہ بھی لگایا تھا مگر خراب ہو گیا رمضان میں۔ عید کے چھٹیوں کے بعد ہی کچھ ہو سکے گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ جنریٹر گیس پر ہے اور وہ بھی کم ہو جاتا ہے تو کبھی کبھی آن ہونے میں دقت ہوتی ہے
 
جی ہاں۔ وہ بھی لگایا تھا مگر خراب ہو گیا رمضان میں۔ عید کے چھٹیوں کے بعد ہی کچھ ہو سکے گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ جنریٹر گیس پر ہے اور وہ بھی کم ہو جاتا ہے تو کبھی کبھی آن ہونے میں دقت ہوتی ہے
جی بٹیا، یہ ایسے مسائل ہیں کہ ابھی ہمارے ملکوں میں ان کے مستقل حل کی دور دور تک کوئی صورت نظر نہیں آتی! :) :) :)
 
اور گھر ہوتے نیندیا پور جانے کا دورانیہ عموماً کب سے کب تک ہوتا ہے :)
اس کا ابھی سے کچھ کہنا مشکل ہوگا کیوں کہ ابھی تو رمضان کے لواحقات میں وقت بتدریج بدلے گا۔ ویسے ان دنوں محفل میں اپنا متبادل بوٹ غیر فعال کر رکھا ہے یعنی ہمارے اکاؤنٹ سے مراسلت جاری ہو تو غالب گمان ہے کہ ہم جاگ ہی رہے ہوں گے۔ :) :) :)
 
جیہ

لائبریرین
پتا نہیں کہ کیا گناکر بیٹھے ہیں کہ محفل کے اراکین آتے ہی دعا و استغفار کی لڑیاں لگا دیتے ہیں۔۔۔ ہاہاہا
 
Top