فہیم

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں بھیا
آپ کیسے ہیں؟
ٹائپنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں یہ بک بہت خراب ہے عجیب عجیب سے الفاظ ہیں :(
آج یہاں سارا دن بارش ہوتی رہی
اللہ کا کرم ہم بھی ٹھیک ہیں
اور انجوائے کرنا تھا بارش کو اچھے سے
پکوڑے بنا کر اور ملی نغمے سن کر :)

کون سی بک ٹائپ کررہی ہو؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ کا کرم ہم بھی ٹھیک ہیں
اور انجوائے کرنا تھا بارش کو اچھے سے
پکوڑے بنا کر اور ملی نغمے سن کر :)

کون سی بک ٹائپ کررہی ہو؟
اللہ اللہ! ضرور انجوائے کرتے۔۔ بلکہ آئندہ کریں گے انشاء اللہ

فکر و فن نام ہے بھائی شاعری وغیرہ کے متعلق بک ہے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بڑا اینٹک سا نام ہے فکر و فن
کیا فکر کرنے کے بھی کوئی فن ہوتے ہیں :)
دیکھیں ذرا جو میں ٹائپ کر رہی ہوں۔۔


(2) بحر خفیف مقطوع مشعث مقصور۔ مفعولن مفعولن فاعلات۔ فرع سے معلوم ہو سکتا ہے کہ فاعلاتن کا مفعولن تشعیث کی جہت سے اور مستفعلن کا مفعولن قطع کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے۔ عرووضی تشعیث اور قطع کو عروض و ضرب سے مختص تصور کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسکو خفیف مسکن مقصور سمجھنا چاہیے۔
(3) رمل مسدس مشعث مقصور۔ مفعولن مفعولن فاعلات۔ پہلے دو ارکان تشعیث آتا ہے۔ محتاط عروضی اس کو مسکن کہتے ہیں۔
(4) عروضی بعض بحروں کے دو گنے ارکان پر شعر کہتے ہیں۔ اس کو بحر طویل کہتے ہیں۔ حالانکہ بحر طویل بذات خود ایک عربی بحر ہے۔ مگر اردو میں یہ بحر مستعمل نہیں اس لئے اس کو طویل کہا گیا ہے۔
 
Top