منصور مکرم

محفلین
واقعہ یہ تھا کہ بڑی عید پر قربانی کیلئے ایک مدرسے میں بیل لایا گیا،چنانچہ طلباء گئے کہ اس بیل کے دانت دیکھ لیں ،کہ کیا واقعی اسکی عمر دو سال ہوئی ہے کہ اس کی قربانی کی جاسکے۔

اب طلباء تو زیادہ تھے ،اسلئے ہر 10 منٹ بعد چند طلباء جاتے اور بیل کا منہ کھلوا کر اسکے دانت دیکھنے لگتے۔
چند بار جب ایسا ہوا تو بیل کو عادت ہوگئی ،اور عادت یہ بن گئی کہ ویسے ہی کوئی بندہ پاس سے گذرتا ،تو بیل اپنا منہ کھول لیتا کہ شائد دانت دیکھنے آیا ہو۔

ایسے ہی آپکی انگلی بھی عادی ہوگئی ہوگی،کہ کوئی اور کام کیوں نہ ہو، پہلے یہ مسکرانے والے ایموشنز پر جائے گی۔
 
خوب است و درست است! :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
بیل کو اسکول کی وجہ سے عادت ہوئی ہو گی۔ اگر وہ اسکول میں نہ ہوتا تو ایسا نہ ہوتا۔
 
منصور مکرم

محفلین
بیل کو اسکول کی وجہ سے عادت ہوئی ہو گی۔ اگر وہ اسکول میں نہ ہوتا تو ایسا نہ ہوتا۔
صاف ظاہر ہے ابن سعید کی انگلی اسلئے عادی ہے کہ وہ محفل میں ہر ان سمائلی شتونگڑے ارسال کرتا رہتا ہے۔

بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ نیند میں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جس طرح وہ ٹائپ رائٹر والا قصہ تھا۔
 
منصور مکرم

محفلین
قصہ یہ ہوتا ہے کہ ٹائیپ رائٹر کو دفتر میں اپنے کیبن میں نیند آجاتی ہے۔لیکن دوسری طرف باس بار بار برامدے میں گھومتا رہتا ہے ،کہ دیکھیں کہ کون کام نہیں کر رہا۔

ٹائیپ رایٹر اس طرح کرتا ہے کہ ٹائپنگ پیڈ پر گندم کے دانے بکھیر دیتا ہے اور کھڑکی کھلی چھوڑ دیتا ہے۔کچھ دیر بعد چڑیاں آجاتی ہیں ،اور دانے اکھٹے کرنے کیلئے پیڈ پر بیٹھ جاتی ہیں۔جس سے ٹک ٹک کی آواز آتی ہے۔

ادھر ٹائپ رائیٹر سویا ہوجاتاہے، لیکن برامدے میں کھڑے باس کو ٹک ٹک کی آواز مسلسل سنائی دیتی ہیں،اسلئے وہ سمجھتا ہے کہ بندہ کام میں لگا ہوا ہے۔
 
آخری تدوین:

منصور مکرم

محفلین
لو جی کافی دنوں بعد شائد ابن سعید بھائی نے دوستانہ کے بجائے پرمزاح کی ریٹینگ دئے دی۔شائد تبدیلی ۔۔۔۔۔۔۔چل نکلی جانب امریکہ
 
Top