عمر سیف

محفلین
سوئے ہوئے ہی تھے کہ پیاس محسوس ہوئی تو اٹھ کر پانی پیا اور محفل میں کچھ رپورٹس موجود تھین ان کو نمٹایا تب سے کوشش کر رہے ہیں کہ پھر سو جائیں۔ :) :) :)
صحیح ۔ ہم 7 بجے دفتر پہنچے ہیں۔ ابھی محفل گردی اور میل گردی کر رہے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
محرم کے آخر میں یا صفر کے شروع میں جائیں گے۔ تب مکہ اور مدینہ شریف میں رش نہ ہونے کے برابر ہو گا۔
مگر سعودیہ میں نہ رہنے والے کیسے جائیں
حج کے بعد صفر کے مہینے میں تو ویزے دینا شروع کرتے ہیں اور ایک ہی ہفتے میں پھر رش ہو جاتا ہے اور پھر صفر کا مہینہ بھی تو چھٹیوں میں آرہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وجی بھائی یہ سہولت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو ملتی ہے کہ محرم کے آخر میں اور صفر میں جبکہ رش بالکل نہیں ہوتا، عمرے کی ادائیگی کے لیے چلے جاتے ہیں۔

ضروری نہیں کہ انہی دنوں میں جایا جائے، سال کے کسی بھی مہینے میں جایا جا سکتا ہے۔ البتہ جب اسکولوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں اس وقت عام دنوں کی نسبت زیادہ رش ہوتا ہے۔
 
Top