آپ کے خیال میں آنے والے برسوں میں مشرق وسطٰی کیا رخ اختیار کرنے جا رہا ہے؟
مشرقِ وسطٰی کا لکھنا میرے لیے مشکل ہوگا کہ میں زیادہ ان امور کی طرف دھیان نہیں دیتا
کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں ۔۔۔۔
بحرین کی صورتحال مجھے مستقبل قریب میں تبدیل ہوتی نظر اس لیے نہیں آتی کہ یہاں کے لوگ ڈرپوک ہیں۔
پچاس یا سو لوگ مل کر ریلی نکالیں اور پھر پولیس کی گاڑیوں پہ مولوٹوؤ کاکٹیل کی بوتلیں پھینکیں، اور جب وہ جوابی کاروائی کرکے زیادہ سے زیادہ آنسو گیس کا استعمال کریں تو کاکوں کی طرح روئیں کہ ہمیں مارتے ہیں۔ تھوڑا سا خون نکل آئے تو اگلے دن ان کی شہ سرخی یہ ہو کہ ہمارے لوگوں پہ ظلم کیا جا رہا ہے۔ ٹماٹو کیچ آپ جسم پہ لگا کر تصاویر کھینچوائیں کہ یہ دیکھیں جناب ہمیں مار رہے ہیں، حالانکہ کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔۔
جہاں تک ہماری اطلاعات ہیں اگر شیعہ لوگ ریلی نکالتے ہیں تو دوسرے دن سنی ان کے خلاف نکالتے ہیں (ایسا 2011 میں ہوا تھا)