آج خبر پڑھی کہ سوات میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے۔ احتیاط کریں بہت ۔۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔شکریہ عمر۔ اللہ کا کرم
ڈینگی زوروں پر ہے۔۔۔ کوئی پرسان حال نہیں
اولاً "چہ چیزیست" درست می باشد نہ "چہ چیست""چھٹی کرانا" کو "تعطیل کرانا" سے بدلنا چہ چیست؟
شکریہ عمر۔ ہم تو مقدور بھر احتیاط کر رہے ہیں آگے اللہ مالک ہےآج خبر پڑھی کہ سوات میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے۔ احتیاط کریں بہت ۔۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
ہم پہلے "چہ چکر است" لکھنے لگے تھے، پھر محض "چیست" لکھنے کا سوچا تو "چکر" حذف کیا اور "چہ" سہواً ماندہ رہ گیا۔اولاً "چہ چیزیست" درست می باشد نہ "چہ چیست"
دوسرے نا خودآگاہ ترجمہ ہو گیا حضور!
وہی ہم سوچ رہے تھے کہ ایسے خطا بعید ہے استاد صاحب سے!ہم پہلے "چہ چکر است" لکھنے لگے تھے، پھر محض "چیست" لکھنے کا سوچا تو "چکر" حذف کیا اور "چہ" سہواً ماندہ رہ گیا۔
آپ کی لغزشیں قابل تحسین و ترویج ہیں حضور۔ محض "ایسے خطا" پر زور تھا ہمارا۔۔ اور خطائیں تو ہم آپ ہی سے برداشت کر کے لے جاتے ہیں اپنے لیے!!اجی کون سے استاد، کہاں کے استاد۔۔۔ آپ خطا کی بات کرتے ہیں، یہاں ہم سے لغزشوں اور خطاؤں سے کہیں بڑھ کر جرائم سرزد ہوتے رہتے ہیں۔ یقین نہ تو جیہ بٹیا رانی سے دریافت کیا جا سکتا ہے۔
لا حول ولا قوہ! کیسی بدعات پھیلانے پر آمادہ ہیں قبلہ؟آپ کی لغزشیں قابل تحسین و ترویج ہیں حضور۔ محض "ایسے خطا" پر زور تھا ہمارا۔۔ اور خطائیں تو ہم آپ ہی سے برداشت کر کے لے جاتے ہیں اپنے لیے!!
بدعت کے تو ہم یوں بھی روادار ہیں حضور۔ اور آپ سمیت ہر شاعر ہے۔ بات رہی اس صوت کی تو معلوم ہوتا ہے اپنی ذکاوت سے آپ اس نکتے تک پہنچ گئے جو ہمارے مد نظر تھا۔ کہ ہم کیا خطائیں حضور سے برداشت کرتے ہیں اور آپ قرض نادہندہ ہوں گے روایتی؟!لا حول ولا قوہ! کیسی بدعات پھیلانے پر آمادہ ہیں قبلہ؟
ویسے ہم نے آپ کی ریکارڈنگ سنی تھی اس روز۔ در اصل ہم آفس جانے کو بالکل تیار کھڑے تھے۔ سائڈ ٹیبل چابیوں کا گچھا اٹھا کر نکلنے لگے تبھی یوں ہی کھڑے کھڑے جھک کر محفل پر آخری نگاہ ڈالی اور آپ کا ٹیگ نظر نواز ہوا پھر آپ کی آواز سماعت اثر ہوئی۔ کھڑے کھڑے سارا سن کر آفس چلے گئے تھے اس لیے اس پر تبصرہ ادھار رہ گیا تھا۔
حضور ہم تو تلی ہوئی مچھلی پر توکل کریں گے۔آج عشائیے کا کیا مینو ہے؟
کس لئےآج خبر پڑھی کہ سوات میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے۔ احتیاط کریں بہت ۔۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
یہ شعراء کے ساتھ ہمیں کیوں سمیٹ رہے ہیں؟بدعت کے تو ہم یوں بھی روادار ہیں حضور۔ اور آپ سمیت ہر شاعر ہے۔ بات رہی اس صوت کی تو معلوم ہوتا ہے اپنی ذکاوت سے آپ اس نکتے تک پہنچ گئے جو ہمارے مد نظر تھا۔ کہ ہم کیا خطائیں حضور سے برداشت کرتے ہیں اور آپ قرض نادہندہ ہوں گے روایتی؟!
لکھنا تو مجھے محض شعرا ہی تھا لیکن پھر یاد آیا حضور خود کو تک بند نام کر میرے مراسلے کی شان نوشت کو عدم کی نذر فرما دیں گے۔ گو کہ آپ کا دھاگہ ہماری نظروں سے مخفی نہیں۔ یہ رکارڈنگ کی بدعت بھی وہیں سے برداشت ہوئی ہے۔ وہاں نمایاں نہ ہونے کی وجہ شکوہ ہے اس پر جو عالی جناب نے شعر و سخن پر کیا ہے اسے تک بندی نام کر۔یہ شعراء کے ساتھ ہمیں کیوں سمیٹ رہے ہیں؟
احباب زور آزمائی کرتے رہیں، ہم تو شاعر ہونے کا الزام کبھی اپنے سر نہ لیں۔ اس کے عوض مہ رخوں کے چہرے پر بھنبھناتی (شہد کی) مکھیوں کے قتل کے عبث الزام میں دائمی قید با مروت کی سزا قبول۔لکھنا تو مجھے محض شعرا ہی تھا لیکن پھر یاد آیا حضور خود کو تک بند نام کر میرے مراسلے کی شان نوشت کو عدم کی نذر فرما دیں گے۔ گو کہ آپ کا دھاگہ ہماری نظروں سے مخفی نہیں۔ یہ رکارڈنگ کی بدعت بھی وہیں سے برداشت ہوئی ہے۔ وہاں نمایاں نہ ہونے کی وجہ شکوہ ہے اس پر جو عالی جناب نے شعر و سخن پر کیا ہے اسے تک بندی نام کر۔
اسے کہا جاتا ہے غلط بیانی کو چھوتی ہوئی کسر نفسی۔ جو اصلاً قابل تحسین اور آپ کے رعب سے ہماہنگ نہیںاحباب زور آزمائی کرتے رہیں، ہم تو شاعر ہونے کا الزام کبھی اپنے سر نہ لیں۔ اس کے عوض مہ رخوں کے چہرے پر بھنبھناتی (شہد کی) مکھیوں کے قتل کے عبث الزام میں دائمی قید با مروت کی سزا قبول۔
اجی کون سا رعب اور کون سی ہم آہنگی۔ یہاں تو ایں حال است کہ کوئی قریب زور سے چھینک دے تو ہم مارے خوف کے پسینہ پسینہ ہو جائیں!اسے کہا جاتا ہے غلط بیانی کو چھوتی ہوئی کسر نفسی۔ جو اصلاً قابل تحسین اور آپ کے رعب سے ہماہنگ نہیں