عائشہ عزیز

لائبریرین
ہمیں کیا پتا .....؟
ہم دونوں بہن بھائی تو آسان آسان باتیں کرتے ہیں بھئی.....:rollingonthefloor:
ٹائم ریورسل آپریٹر.......؟؟ وہ ٹائم مشین جیسی کوئی چیز کے بارے میں تو نہیں پڑھ لیا؟ :)
میں اور باقی سب الحمدللہ خیریت سے ہیں.....
اور نہیں تو کیا! ہم دونوں اچھے بچے ہیں ناں دوسروں کو تنگ نہیں کرتے:p
ٹائم مشین جیسا تو نہیں بھیا۔۔ اس کو ہم ایلیمنٹری پارٹیکلز پر اپلائی کرتے ہیں یعنی اگر کوئی انٹرایکشن انیشیئل سے فائنل سٹیٹ میں جا رہا ہے تو فائنل سے انیشیئل میں جانے سے کیا ہوگا :)
 

عمر سیف

محفلین
ہونی اور انہونی، دونوں کا خوف تو ہر شخص کے ساتھ چمٹا ہے.......اور اللہ تعالیٰ نے بھی وعدہ فرمایا ہے کہ میں اپنے بندوں کو غم اور خوف سے نجات دوں گا.........تو شاید غم ہونی کا اور خوف انہونی کا ہوتا ہے .....
اللہ رب العزت عافیت میں رکھے آپ اور آپ کے متعلقین کو ہمیشہ
آمین ۔۔ ویسے آج کل تو چھائے ہوئے ہیں آپ ۔۔۔
 
یعنی اگر آپ شیروانی میں ہوں اور کتا کاٹنے کو دوڑ ےتو آپ اس سے صرف مذاکرات کر سکتے ہیں......کہ حضت!! آج ہم شیروانی میں ہیں........یہ کاٹنے کی رسم کل ادا کر لیجیے گا.....
:):):)
اور بھی طریقے ہیں۔ مثلاً آس پاس کتے کے سوا کوئی اور موجود نہ ہو تو دوڑ پڑیں لیکن ساتھ ساتھ کتے سے درخواست کرتے جائیں کہ بھئی لاج رکھ لینا، کسی کو بتانا نہیں کہ ہم شیروانی میں دوڑے تھے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ شیروانی نکال کر ہاتھ میں لے لیں اور سرپٹ بھاگیں۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے بھول جائیں کہ آپ نے شیروانی پہن رکھی ہے، بس یہ سمجھ لیں کہ صدری سلوائی تھی جس میں آستینیں لگوا لی تھیں اور دامن ذرا لمبا کرا لیا تھا۔ :) :) :)
 
یہ تو مجھے سمجھ آ رہا ہے بھیا ۔۔ اس کا کوئی مشکل ورژن دستیاب نہیں ڈکشنری میں؟؟
لیکن اہل زبان لغت میں ڈھونڈتے کب ہیں، وہ تو جو جی میں آئے بول دیتے ہیں پھر یہ لغت کی دیکھ ریکھ کرنے والوں کا کام ہے کہ وہ پہلے سے موجود نہ ہو تو اسے شامل کریں۔ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اور بھی طریقے ہیں۔ مثلاً آس پاس کتے کے سوا کوئی اور موجود نہ ہو تو دوڑ پڑیں لیکن ساتھ ساتھ کتے سے درخواست کرتے جائیں کہ بھئی لاج رکھ لینا، کسی کو بتانا نہیں کہ ہم شیروانی میں دوڑے تھے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ شیروانی نکال کر ہاتھ میں لے لیں اور سرپٹ بھاگیں۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے بھول جائیں کہ آپ نے شیروانی پہن رکھی ہے، بس یہ سمجھ لیں کہ صدری سلوائی تھی جس میں آستینیں لگوا لی تھیں اور دامن ذرا لمبا کرا لیا تھا۔ :) :) :)
بس بھی کریں بھیا ہنس ہنس کر میرے پیٹ میں بل پڑے گئے ہیں:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top