شمشاد

لائبریرین
یعنی تھانے پہ ہی پورا گھرانہ پل رہا ہے! :p
ملا دو پیازہ سے کسی نے پوچھا تھا، ملا جی کبھی حرام کھایا، تو وہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد بولے، ہاں ایک دفعہ کھایا تھا۔

پوچھا کب کھایا تھا، تو کہنے لگے ، موسم بہت زیادہ خراب تھا، بارش بہت زیادہ تھی اور ہوا بھی طوفانی تھی، تب گھر سے کھانا کھایا تھا۔

آگے آپ سمجھدار ہیں۔
 

پپو

محفلین
ہائے دن کے ٹائم سونا بھیا
تو دن کے وقت سونا منع ہے کیا۔

جب بجلی نہ ہو اور بندے کے پاس کام بھی نہ ہو تو پھر کیا کرئے؟
بھائی شمشاد سے پوچھ لیں آج کل پریکٹس کر رہے ہیں جب ایک گھنٹہ کے لیے بجلی آتی ہے تو بندہ سوجاتا ہے اگلے دس گھنٹے جاگنا جو ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی دس گھنٹے کہاں بجلی آتی ہے۔ ابھی بجلی آئی ہوئی ہے تو پانی بھرنے جا رہا ہوں۔
 

عثمان

محفلین
ما شا اللہ ۔ اس طرز کے پھڈے تو بہت اچھے ہیں پھر ۔ ان کے طریقہ کار پر بھی ایک دھاگہ کھولیے ناں۔
سوچتا ہوں کہ اپنے چار ہزار پھڈے مم میرا مطلب ہے کہ مراسلے مکمل ہونے پر محفل پر پھڈا بازی کے راہنمائے اصول کے نام سے کوئی دھاگہ کھولوں۔ :thinking:
 
Top