زبیر بھائی، یہاں چائے کی دوکان کھولنے کی نہیں ہوتی۔ اور ویسے بھی ہم چائے یا کافی نہیں پیتے۔ خیر جواب دے دیتے ہیں، آپ بھی کیا یاد کریں گے۔ :) :) :)
1-آپ گھرجاکے سب سے پہلے کیا کھائیں گے؟
امی جان کی تھوڑی سی ڈانٹ کھانے کو مل جائے تو لطف آجائے۔ :) :) :)
2- محلے میں کتنا گھومیں گے ؟
جب پہنچیں گے تب تو شاید رات ہو رہی ہوگی اس لیے گھومنے پھرنے کا پروگرام تو اگلی صبح سے ہی شروع ہو سکے گا۔ اور اب سوچ رہے ہیں کہ اس کتنا گھومیں گے کا جواب کیسے دیں، بس یوں سمجھ لیں کہ کافی سارا گھومیں گے۔ محلے میں ہی نہیں بلکہ آس پاس کا سارا علاقہ جان پہچان والے لوگوں سے بھرا ہے، قریب ہی اپنی یونیورسٹی ہے، وہاں بھی بہت سارے لوگ جاننے والے ہیں۔ :) :) :)
3- کس رشتے دار سے ملنے سب سے پہلے جائیں گے؟
قریبی رشتے دار تو سارے کے سارے گاؤں میں ہوتے ہیں اور وہاں عید کے بعد ملنے جانا ہو سکے گا شاید۔ دہلی میں کچھ دور کے رشتے دار ہیں، ان سے اگلے روز ملاقات ہو سکے گی ان شاء اللہ۔ :) :) :)
4- قربانی کا مویشی خریدنے خود جائیں گے؟
ہم تو پہلے قربانی بھی خود ہی کرتے تھے۔ امکان ہے کہ مویشی خریدنے ہم جائیں گے لیکن ساتھ اور لوگ بھی ہوں گے۔ :) :) :)
5- کیا اپنے بکرے کو سجا کے سیرپہ لاجائیں گے؟
سجانے کا امکان کم ہے، اور جانوروں کو سیر پر لے جانے بھر کی جگہ اب شہروں میں کہاں ہوتی ہے۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
کل کس وقت روانگی ہے؟ اور کیا راستے میں کہیں رکنا بھی پڑے گا؟ :) :) :)
فلائیٹ کا ٹائم تو 11:30 ہے لیکن ہم 7 بجے صبح ائیرپورٹ پہ ہوگے حسبِ عادت :) رستے میں دوبئی 2 گھنٹے بعد کراچی
روانہ ہوں گے اور ان شاءاللہ دوپہر کو پہنچ جائیں گے:)
آپ اپنی فلائیٹ کا بتائیں
 
فلائیٹ کا ٹائم تو 11:30 ہے لیکن ہم 7 بجے صبح ائیرپورٹ پہ ہوگے حسبِ عادت :) رستے میں دوبئی 2 گھنٹے بعد کراچی
روانہ ہوں گے اور ان شاءاللہ دوپہر کو پہنچ جائیں گے:)
آپ اپنی فلائیٹ کا بتائیں
سہہ پہر ساڑھے تین بجے نارفاک سے نیوارک کے لیے فلائٹ ہے، وہاں کچھ گھنٹوں کا وقفہ ہوگا پھر ساڑھے آٹھ بجے شام نیوارک سے دہلی کے لیے براہ راست فلائٹ ہے۔ شام سوا آٹھ بجے دہلی پہنچنا متوقع ہے، پھر دیکھتے ہیں کہ وہاں سے نکلنے اور گھر تک پہنچنے میں کتنا وقت صرف ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
Top