لیکن ایک وقت میں ایک کام ہو تو اسے خوش اصلوبی سے نبھایا جا سکتا ہے۔
خیر مجھے ایسا نہیں لگتا کیونکہ لڑکی کو ہم معاشرے میں ہم ہمیشہ مرد کے ساتھ کو لازمی بنا دیتے پھر بےشک مرد کیسا بھی ہو اور فیملی کیسی بھی ہے۔۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی کم پڑھی لکھی بھی ہے اور ظاہر ہے وہ باونڈ ہوتی ہے کہ جو سسرال اور شوہر فیصلہ کرے وہی کرے بےشک اسکی خواہشات جائز بھی ہوں۔۔۔ میری نظر میں کسی بھی لڑکی کی شادی اس وقت ہونی چائیے جب وہ ذمہ داری لینے کے قابل ہو اور راضی بھی ہو۔۔۔ اور اکثر لڑکیوں کی جلدی شادی ہوجاتی ہے جبکہ وہ خوش ہوتی ہی نہیں ہیں لیکن کمپروپائز کرتی ہیں۔۔۔ اور شادی خوشی کا نام ہے ۔۔۔ ماں باپ بہن بھائی رشتے دار سب خوش ہیں سوائے اسکے جسکی شادی ہے تو پھر ایسی شادی کا فائدہ جو خوشی نا ہو صرف سمجھوتا ہو۔۔
21 ، 22 سال میں آپ اتنی پڑھائی کر چکے ہوتے ہیں کہ آپ ایک فیملی رن کر سکیں۔
میری چھوٹی نے بیچلرز کیا 21 سال میں ان کی شادی ہوئی اور الحمداللہ الحمداللہ اپنے گھر میں بہت خوش ہیں۔
میری والدہ نے بیچلرز کیا 21 سال کی عمر میں شادی ہوئی اور الحمداللہ 30 سال میرے والد کا ساتھ نہایت خوش اصلوبی سے نبھایا۔
میرے سامنے ایسی اور بہت سی مثالیں ہیں جہاں صرف اس لیے بہنوں کے ہاتھ پیلے نہیں ہوئے کہ وہ لائف کو "انجوائے" کر رہی تھیں۔ ماسٹرز کرنے کے چکروں میں ایک "ماسٹر" سے بھی جاتی ہیں اور پھر ان لڑکیوں کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتی ہیں جو اپنی شادی شدہ زندگی کو خوش اصلوبی سے نبھا رہی ہوتی ہیں۔
جہاں لڑکے آزاد ہیں وہاں لڑکیوں کو بھی آزادی کا پورا پورا حق ہے۔ لڑکیوں کی پڑھائی سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ مسئلہ اس انجوائے منٹ سے ہے۔
ملائکہ کی لکھی بہت سے باتوں سے میں متفق نہیں،(اس سے بالکل نہیں جسے ہائی لائٹ کیا ہے)
میری بیگم بھلے کم پڑھی لکھی سہی (انٹر) پر گھر کے ہر معاملے میں انہیں اتنا ہی شامل کیا جاتا ہے جتنا مجھے۔
جب آپ انٹرویو دینے جاتے ہو، تو دل میں ایک خوف ہوتا ہے "جانے کیا ہوگا" اور اسی جانے کیا ہوگا کہ چکر میں بہت سے امیدوار رہ جاتے ہیں۔ کامیابی صرف ایک کا نصیب ہوتی ہے۔ ہمیشہ مثبت سوچ رکھنی چاہیے۔ یہ سب پرزیوم کی ہوئی باتیں ہیں ۔ اچھا برا جائز ناجائز زبردستی خوشی سے یہ سب نصیب کی باتیں ہیں۔
میری تو دعا ہے کہ آپ کی بھی جلد سے جلد شادی ہو(ہم بھی ولیمہ کھانے پہنچیں) ۔۔ ماں باپ کی خوشی سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔