عمر سیف

محفلین
الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔ کافی عرصہ بعد گھر آئے ہیں تو بہت ساری ملاقاتیں ادھار ہیں۔ سبھی خوش ہیں، پھر عید بھی قریب ہے۔ :) :) :)
چلیں یہ تو اچھی بات ہے ۔۔ اور پھر اصلاحی بھی تو مل آئے آپ سے کل ۔
واپسی پر بحرین رکیں تو ملاقات ہو سکتی ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
السلام و علیکم !
پرانے مراسلات سے معلوم ہوا کہ ابن سعید ( سعود بھائی ) الحمداللہ اپنے گھر پہنچ چکے ۔ اُمید ہے اپنا وقت اچھا گھر پر گذاریں گے ان شاءاللہ ۔
عید قرباں اپنے دیس اور گھر پر گذارنے کا اپنا ہی ایک مزا ہے ۔ اُمید ہے عیدِ قرباں پر آپ انجوائے کریں گے ۔ حفظِ ماتقدم کو مدنظر رکھتے ہوئے بکرا منڈی اگر جائیں تو گائے والے حصے میں جایئے گا کہ بکرے والے حصے میں کوئی بکرا " بھیا " کہہ کر لپٹ نہ جائے ۔ ( جسٹ کیڈنگ )
نبیل بھائی کو حج کی سعادت پیشگی قبول ہو ۔ اللہ آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کے تمام معاملات آسان ہوں ۔ آمین
میرے لیئے سکونِ قلب کے لیئے دعا کیجیئے گا ۔ بیحد ممنون رہوں گا ۔

فہیم کو شادی کی بہت بہت مبارک ۔
مگر افسوس اس بات کا ہوگا کہ کبھی پاکستان کا چکر لگا تو اس بار فہیم کو ہم سے ملاقات کے کے لیئے بھابی سے اجازت لینی پڑے گی ۔ ;)
 
فلک شیر

ادھر بھی کچھ وحشت زادے پڑے ہیں .........ظفری بھائی آپ سے اور جن سے درخواست فرما رہے ہیں.....اُن سے بھی .......دعا کی درخواست ہے
 
فہیم

لائبریرین
السلام و علیکم !
فہیم کو شادی کی بہت بہت مبارک ۔
مگر افسوس اس بات کا ہوگا کہ کبھی پاکستان کا چکر لگا تو اس بار فہیم کو ہم سے ملاقات کے کے لیئے بھابی سے اجازت لینی پڑے گی ۔ ;)
بہت شکریہ ظفری بھائی :)

اور آپ چکر تو لگائیں پہلے اور اس بار ایسا نہ کیجئے گا کہ بنا ملے ہی اڑن چھو ہولیں :)
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی اور عمر سیف ۔۔۔ محفل پر آتے ہی توبہ و استغفار کے دھاگوں پر لیٹ جاتے ہیں ۔ پھر ایک کے بعد ایک دھاگہ اس طرح نظروں کے سامنے چلتا ہے کہ پوری ٹرین کا گمان ہوتا ہے ۔ جیہ نے بھی ایک بار شمشاد بھائی سے استفار کیا تھا کہ آخر آپ نے کیا کیا ہے کہ توبہ و استغفار کے دھاگوں پر گھنٹوں سر بجود نظر آتے ہیں ۔ مگر جواب نہیں آیا ۔ مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا ۔
ایک شخص اپنے کسی دوست سے ملاقات کے لیئے اس کے گھر جاتا ہے ۔ وہ دیکھتا ہے کہ وہاں ایک پنجرہ ہے ۔ اور اس میں دو طوطے موجود ہیں ۔ ایک کھڑا ہوکر نماز پڑھ رہا ہوتا ہے اور دوسرا سجدے میں گرا ہوا ہوتا ہے ۔ یہ دیکھ کر بڑا حیران ہوتا ہے ۔ اپنے دوست سے کہتا ہے کہ " میرے پاس ایک طوطی ہے ۔ مگر بہت بدزبان ہے ۔ اگر میں کچھ دنوں کے لیئے تمہارے طوطوں کیساتھ پنجرے میں چھوڑدوں تو تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا ۔"
دوست نے کہا کہ کوئی بات نہیں ۔ دوسرے دن وہ شخص اپنی طوطی کو لاکر پنجرے میں چھوڑ دیتا ہے ۔ طوطی کو دیکھ کر قیام کی حالت میں کھڑا ہوا طوطا سجدے میں جھکے ہوئے طوطے کے پیچھے ایک لات رسید کرتا ہے اور کہتا ہے کہ " ابے کھڑے ہوجا ۔۔۔۔ اپنی دعا قبول ہوگئی ہے ۔ ":wasntme:
 
Top