قیصرانی

لائبریرین
کھانے کا بہانہ کریں کہ آج باہر جا رہا ہوں کھانا کھانے ۔۔ کے ایف سی وغیرہ ۔۔
نہیں۔ وہ مسئلہ نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے کیمرے کا موجودہ لینز جو ابھی ساتھ ہے، اس میں امیج سٹیبلائزر نہیں ہے۔ اس وجہ سے زیادہ قریب یا زیادہ دور کی تصاویر ہل جاتی ہیں اور اچھی تصویر نہیں آ پاتی
پسِ نوشت: پورے فن لینڈ میں ایک بھی کے ایف سی نہیں ہے :)
 
عمر سیف

محفلین

اس کی کوئی خاص وجہ ؟؟ میکڈاؤنلڈز چلے جائیں ۔۔ اور گھر کے قریب ہے تو وہاں جائیں ۔۔ دیر ہوجائے تو بہانہ یہ کر دیں کہ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا ۔۔۔ ;)
 
اس کی وجہ یہ ہے کہ فن لینڈ فارن کمپنیوں کو بہت دیر سے آنے کی اجازت ملی تھی شاید۔ ہیلسنکی میں مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک بار کے ایف سی دیکھا تھا اور بس
یہاں ٹائر کم ہی پنکچر ہوتے ہیں کہ کانٹے دار جھاڑیاں نہیں ہوتیں۔ دوسرا اس موسم میں اگر ٹائر پنکچر ہو بھی جائے تو فوراً کسی کو بلا لیا جاتا ہے مدد کے لئے۔ ورنہ بندے کی قلفی سڑک کنارے بکنے کو تیار ہو جائے گی :)
نزدیکی میک ڈونلڈز 45 کلومیٹر دور ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارے ہاں ایک پشتو کہاوت ہے کہ جن کے لئے دلی کون سی دور ہے :)
جن کے لئے دلی دور ہو یا نہ ہو، میرے لئے فاصلے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ ہزار بارہ سو کلومیٹر کا سفر عام سی بات ہے تو 45 کلومیٹر کون سا تیر مار لیتے ہیں۔ ابھی موڈ نہیں ہے جنک فوڈ کا :)
 
جیہ

اب پتا چلا کہ محفل پر جنات بھی موجود ہیں :p
 
Top