قیصرانی

لائبریرین
چھٹیاں کب ہو رہی ہیں آپ کو ؟
میری چھٹیاں کوئی فکسڈ نہیں ہیں۔ اس سال کی چھ ہفتے کی چھٹیاں باقی ہیں اور اگلے سال کی چھ ہفتے کی بھی ابھی تک استعمال نہیں ہوئیں۔ خیریت؟
کرسمس کے لئے ہمیں 24، 25 اور 26 کی ہی چھٹیاں ہیں۔ تاہم چونکہ کالج بند ہے تو میں اور میری کولیگ ہی آفس میں ہوں گے تو ہم نے سوچا کہ ہم دونوں کا روزانہ آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ کچھ دن وہ اکیلی کام کر لیں گی اور کچھ دن میں۔ اس طرح انہیں آٹھ چھٹیاں مل جائیں گی 20 سے 26 تک اور پھر میری چھٹیاں 24 سے اگلی جنوری کی 2 تاریخ تک۔ تاہم یہ ساری چھٹیاں غیر سرکاری ہوں گی :)
 
عمر سیف

محفلین

کرسمس کی چھٹیوں کی بات کر رہا تھا ۔۔
بحرین کا آج نیشنل ڈے ہے تو دو چھٹیاں ہیں ۔۔
 
عمر سیف

محفلین
الحمد للہ
آج تو یہاں بہت سردی تھی بھیا
صبح بہت دھند تھی
یہاں اااااااااااااااااتنی سرد ہوا چل رہی ہے ۔۔ 12 ڈگری درجہ حرارت ہے ۔۔ دھوپ بھی نکلی ہے ۔۔
کل امی بتا رہی تھیں کہ وہاں بہت سردی ہوگئی ہے ۔۔ صبح دھند بھی ہوتی ہے ۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہاں اااااااااااااااااتنی سرد ہوا چل رہی ہے ۔۔ 12 ڈگری درجہ حرارت ہے ۔۔ دھوپ بھی نکلی ہے ۔۔
کل امی بتا رہی تھیں کہ وہاں بہت سردی ہوگئی ہے ۔۔ صبح دھند بھی ہوتی ہے ۔۔
آپ کی امی جان کس شہر میں رہتی ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
الحمد للہ
آج تو یہاں بہت سردی تھی بھیا
صبح بہت دھند تھی
جہاں میں ہوں اس وقت، وہاں صفر درجہ حرارت ہے اور جہاں میں پرسوں تھا، وہاں منفی 35 تھا۔ جہاں کل تھا وہاں منفی 13۔ دھند بس پرسوں واپسی کے وقت رہی تھی چند گھنٹے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ۔۔۔ کتنا مزہ آتا ہوگا نا اتنی سردی میں ۔۔۔
مزہ تو بہت آتا ہے لیکن اس کے اپنے نقصانات بھی ہیں۔ اب مثال کے طور پر جہاں میں گیا تھا، وہاں گیس سٹیشن صرف دن میں کھلتے ہیں اور بعض جگہوں پر دو سو کلومیٹر تک کوئی اور گیس سٹیشن نہیں۔ اس لئے اگر آپ کو علاقے سے اچھی واقفیت نہیں تو یہی بہتر ہے کہ فیول ٹینک نصف ہوتے ہی دوبارہ بھروا لیا جائے اور دس یا بیس لیٹر جتنا پیٹرول کنستر میں بھرا ہوا ہو۔ اس کے علاوہ دو تین کمبل اور تکئے بھی ساتھ ہوں۔ اچانک گاڑی خراب ہونے کی صورت میں گاڑی کا اندرونی درجہ حرارت چند منٹ میں ہی صفر سے نیچے چلا جاتا ہے اور جان کے لالے بھی پڑ سکتے ہیں۔ ٹو سروس موجود ہوتی ہے لیکن بسا اوقات وہ گھنٹے یا ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچتی ہے
ویسے میں نے اس بار وہیکل یونین کی حفاظتی ممبرشپ لے لی ہے۔ بل آتے ہی ادائیگی کر دوں گا تاکہ ان کی سہولیات مل سکیں :)
 
Top