عائشہ عزیز

لائبریرین
لگتا ہے قیصرانی بھیا آپ کے ہاں بالکل سردی نہیں ہوتی
ہمارے تو پازیٹو دس ڈگری پر بھی اتنی سردی لگتی ہے سارے لوگوں نے جرسیاں پہنی ہوتی ہیں اور مجھے نہ پہننے پر ڈانٹ سننا پڑتی ہے
 
قیصرانی

سردی ایک نئے بندے کے لئے تو بہت ہے لیکن جب کچھ عرصہ رہ لیتے ہیں تو پھر آسانی ہو جاتی ہے۔ جیسے یہاں گرمیوں میں تیس ڈگری کم ہی ہوتا ہے اور سردیوں میں منفی تیس ڈگری تک بھی چلا جاتا ہے تو کل فرق 60 ڈگری کا ہوا۔ پاکستان میں پچاس پچپن گرمیوں کو اور سردیوں میں صفر سے پانچ ڈگری، تقریباً ایک ہی جتنا فرق ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
مری میں بھی بہت برف پڑتی ہے اور میں نے وہاں لوگوں کو دسمبر جنوری میں ایک قیمص میں اور ننگے پاؤں بھی چلتے پھرتے دیکھا ہے۔ سردی تب لگتی ہے جب ہوا چلتی ہے اور ہوا بھی ایسی چلتی ہے جو ہڈیوں میں گھستے محسوس ہوتی ہے۔
 
اس کے علاوہ جب درجہ حرارت منفی دس یا منفی پندرہ تک پہنچتا ہے تو ہوا میں موجود نمی برف بن کر گر جاتی ہے۔ خشک ہوا مزید تنگ کرتی ہے
ایک دوست نے بتایا تھا کہ جب ان کے گھر کی تعمیر ہو رہی تھی کچھ سامی لوگ (مقامی اسکیمو کہہ لیں) کام کر رہے تھے۔ ان لوگوں کی عادت تھی کہ جب بھی درجہ حرارت صفر درجہ کے آس پاس ہوتا تو وہ لوگ گرمی کی شدت سے گھبرا کر جھیل میں نہانے نکل جاتے تھے :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سردی ایک نئے بندے کے لئے تو بہت ہے لیکن جب کچھ عرصہ رہ لیتے ہیں تو پھر آسانی ہو جاتی ہے۔ جیسے یہاں گرمیوں میں تیس ڈگری کم ہی ہوتا ہے اور سردیوں میں منفی تیس ڈگری تک بھی چلا جاتا ہے تو کل فرق 60 ڈگری کا ہوا۔ پاکستان میں پچاس پچپن گرمیوں کو اور سردیوں میں صفر سے پانچ ڈگری، تقریباً ایک ہی جتنا فرق ہے :)
پچاس پچپن کوئی نہیں ہوتا بھیا صاحب
بس فوٹی پلس ہو جاتا ہے زیادہ گرمی میں
ورنہ فوٹی سے نیچے ہی رہتا ہے

کوئی نہیں بس ہم جیت گئے جو بھی ہمیں گرمی بھی لگتی ہے اور سردی بھی
اب یہ کیا بات ہوئی صفر ڈگری پر آپ جیکٹ بھی نہیں پہن رہے جبکہ ہمارے یہاں لوگ اتنی سردی نہیں بھی ہوتی تب بھی جیکٹس اور جرسیاں پہن کر سردی کو خوش آمدید کہتے ہیں
دیکھ لیں پھر سردی نے آپ سے ناراض ہو جانا ہے
 
ہمارے ہاں ڈیرہ غازی خان میں پچاس بھی ہر سال ہوتا ہے :)
صفر پر اگر جیکٹ پہنوں تو پھر منفی تیس پر تو مجھے پوری دکان پہننی ہوگی سردیوں کو منائے رکھنے کے لئے؟ :)
 
Why advertise :-P
 
اچھا پھر منفی تیس کا انتظار کریں
میں آپ کی مما کو بتاؤں پھر۔۔خود ہی ڈانٹ پڑے گی
 
Top