عثمان

محفلین
آپ تو ایم فل کر رہے تھے بھیا جی پھر گریجویشن؟؟؟
براعظم شمالی امریکہ میں گریجویشن سے مراد کسی بھی تعلیمی سند کی تکمیل لی جاتی ہے۔
یعنی اگر آپ نے پرائمری جماعت پاس کر لی تو آپ پرائمری جماعت سے گریجوایٹ ہوگئے۔ یا اگر آپ نے کوئی کورس مکمل کیا تو آپ اس کورس میں گریجوایٹ ہوگئے۔ وغیرہ۔ :)
ایم فل کی اصطلاح برطانوی ہے۔امریکہ اور کینیڈا میں ایم فل نہیں ہوتا۔ بلکہ ماسٹرز کے بعد پی ایچ ڈی ہوتی ہے۔ تعلیمی سال اگرچہ اتنے ہی ہوتے ہیں جتنا ایم فل اور پی ایچ ڈی کو ملا کر کرنے سے ہوتے ہیں۔
 
فلک شیر

محفلین
جی ہاں۔۔ پاکستان میں کالج کی اصطلاح سے میں واقف ہوں۔ خود میں نے انٹرمیڈیٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے کیا ہے۔ :)
تاہم پاکستان میں سکولوں اور کالجز کی تقسیم کچھ یوں ہوا کرتی تھی۔
پرائمری سکول ۔۔ جماعت اول سے پنجم تک۔
مڈل یا ہائی سکول۔۔۔ جماعت ششم سے میٹرک تک۔
کالج۔۔ انٹرمیڈیٹ سے بیچلر یا ماسٹرز تک۔
جی آپ نے درست فرمایا، البتہ وہ کالج جو صرف انٹرمیڈیٹ کروا رہے ہیں، اان کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے۔چونکہ ہم کلاسیکل پبلک سکول ہیں، جیسے ایچی سن، لارنس وغیرہ۔اس لیے ہم بیچلز یا ماسٹرز والے چکر میں نہیں پڑ سکتے۔:)
 
ویب سائٹ کا اردو ورژن بھی دستیاب ہے ؟
 
فلک شیر

محفلین
ابن سعید
بھائی جی، ذرا یہاں جھاتی مار کے آئیں، اورتنقیدی نظر سے دیکھ کر بتائیں، کہ کیا مزید کیا جا سکتا ہے اسی سٹرکچر میں رہتے ہوئے اس کو بہتر کرنے کے لیے؟
شفقت کے لیے پیشگی تشکر :)
www.aligarh.pk
 
عثمان

محفلین
جی نہیں۔
کافی لمبا چکر نہ پڑ جاتا اس طرح؟
اگر کوئی آسان سا حل ہے، تو کچھ سمجھائیے مجھے ۔
تیکنیکی معاملات میں میری "مہارت" ورڈ پریس اور بلاگ سپاٹ کے انگریزی ٹیمپلیٹس کو اردوانے تک محدود ہے۔
کمرشل ویب سائٹس کے متعلق تو آپ کی راہنمائی متعلقہ ماہرین ہی کر سکیں گے۔ :)
 
عثمان

محفلین
ابن سعید
بھائی جی، ذرا یہاں جھاتی مار کے آئیں، اورتنقیدی نظر سے دیکھ کر بتائیں، کہ کیا مزید کیا جا سکتا ہے اسی سٹرکچر میں رہتے ہوئے اس کو بہتر کرنے کے لیے؟
شفقت کے لیے پیشگی تشکر :)
میرا خیال ہے کہ محفل کے آئی ٹی زمرے میں ایک دھاگہ کھول لیجیے۔ یہ زیادہ مفید رہے گا۔ :)
 
فلک شیر

محفلین
میرا خیال ہے کہ محفل کے آئی ٹی زمرے میں ایک دھاگہ کھول لیجیے۔ یہ زیادہ مفید رہے گا۔ :)
ہو گیا جی کام۔ اتنے لوگوں نے دیکھ لیا۔ اب کیا اتنے سارے احباب کو زحمت دینا۔
سعود بھائی نظر آئے ، تو اس لیے انہیں سدامار لیا۔
بات ویسے آپ کی اصولی طور پہ ٹھیک ہے، اس سے اختلاف نہیں:)
 
فلک شیر

محفلین
تیکنیکی معاملات میں میری "مہارت" ورڈ پریس اور بلاگ سپاٹ کے انگریزی ٹیمپلیٹس کو اردوانے تک محدود ہے۔
کمرشل ویب سائٹس کے متعلق تو آپ کی راہنمائی متعلقہ ماہرین ہی کر سکیں گے۔ :)
چلیے آپ نے اتنی توجہ فرمائی، اسی کے لیے شکرگزار ہوں۔:)
 
Top