فلک شیر

محفلین
تصاویر میں اصولی طور پر (پاکستان کے بارے نہیں جانتا، لیکن عمومی طور پر) ہر وہ شخص جس کا چہرہ دکھائی دے رہا ہو اور پہچانا جا سکتا ہو، کے لئے اجازت درکار ہوتی ہے کہ اس کو کس مقصد کے لئے استعمال کیا جانا ہے۔ ہمارے ہاں تو عموماً سیشن کے آغاز میں ایک بار بتا دیا جاتا ہے کہ سیشن کے دوران ہونے والی ساری فوٹو گرافی مارکیٹنگ اور ویب سائٹ پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر کسی کو اعتراض ہو تو تصویر لیتے وقت بتا دیا کرے۔ اس سے ایک عمومی اجازت مل جاتی ہے
واٹر مارک آپ کسی فوٹو ایڈیٹنگ ٹول سے کریں تو بہتر ہے
فیس سٹرکچر سے بہت سارے لوگوں کے لئے آسانی ہو جاتی ہے کہ وہ جب فون کریں گے یا خود آئیں گے، تو وہ ایک طرح سے ذہنی طور پر تیار ہو کر ہی آئیں گے کہ داخلہ لینا ہے :)
پاکستان میں ایسا تردد اٹھانا کوئی پسند نہیں کرتا :)
البتہ اسے یہان رائج کرنے کی کوشش کروں گا انشاءاللہ، کیونکہ یہ بہت مناسب قدم دکھائی دیتا ہے، کم از کم لوگوں کے ان کے privacyسے متعلق معاملات سے ۔خیر یہاں تو intellectual propertyکا کوئی حساب کتاب نہین رکھتا، تصویر کا کیا کیجے گا۔
فیس سٹرکچر سے متعلق آپ کی دلیل میں خاصا وزن ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین

جب بچیوں کی تصویر ویب سائٹ پر دکھائی دے گی تو بہت سارے والدین اس بارے بہت سارے تحفظات رکھیں گے :)
 
فلک شیر

محفلین
کالج۔
پاکستان میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم دینے والے اداروں کو کالج شمار کیا جاتا ہے۔ جب کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں شاید اسے سکول ہی میں مکمل کروا لیا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں سکول دسویں درجے تک اور کالج گیارھوین ، بارھویں کے لیے ہے۔ بہت سے کالج ایسے بھی ہیں ،جو گریجوایشن اور ماسٹرز کی ڈگری کی تعلیم بھی دیتے ہیں اور امتحانات کسی یونیورسٹی سے دلواتے ہیں۔
علی گڑھ پبلک سکول و کالج نرسری تا سال دوم کی تعلیم بچوں اور بچیوں کو فراہم کرتا ہے۔ :)
 
درست فرمایا آپ نے۔ اور اس سلسلہ میں ہم پہلے بھی کافی محتاط ہیں۔ البتہ یہ اجازت والا سلسلہ اس ضمن میں کافی باقاعدگی اور آسانی پیدا کرے گا۔ میں انشاءاللہ اس تصویر والی اجازت کو SOPs میں شامل کرواتا ہوں۔ :)
 
کالج۔
پاکستان میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم دینے والے اداروں کو کالج شمار کیا جاتا ہے۔ جب کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں شاید اسے سکول ہی میں مکمل کروا لیا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں سکول دسویں درجے تک اور کالج گیارھوین ، بارھویں کے لیے ہے۔ بہت سے کالج ایسے بھی ہیں ،جو گریجوایشن اور ماسٹرز کی ڈگری کی تعلیم بھی دیتے ہیں اور امتحانات کسی یونیورسٹی سے دلواتے ہیں۔
علی گڑھ پبلک سکول و کالج نرسری تا سال دوم کی تعلیم بچوں اور بچیوں کو فراہم کرتا ہے۔ :)
میں ابھی آپ کے اسکول کی ویب سائٹ دیکھ رہا تھا بھیا ۔۔۔۔اہاہا طبیعت خوش ہو گئی ۔۔۔۔دل سے دعائین نکلیں۔
 
عثمان

محفلین
کالج۔
پاکستان میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم دینے والے اداروں کو کالج شمار کیا جاتا ہے۔ جب کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں شاید اسے سکول ہی میں مکمل کروا لیا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں سکول دسویں درجے تک اور کالج گیارھوین ، بارھویں کے لیے ہے۔ بہت سے کالج ایسے بھی ہیں ،جو گریجوایشن اور ماسٹرز کی ڈگری کی تعلیم بھی دیتے ہیں اور امتحانات کسی یونیورسٹی سے دلواتے ہیں۔
علی گڑھ پبلک سکول و کالج نرسری تا سال دوم کی تعلیم بچوں اور بچیوں کو فراہم کرتا ہے۔ :)
جی ہاں۔۔ پاکستان میں کالج کی اصطلاح سے میں واقف ہوں۔ خود میں نے انٹرمیڈیٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے کیا ہے۔ :)
تاہم پاکستان میں سکولوں اور کالجز کی تقسیم کچھ یوں ہوا کرتی تھی۔
پرائمری سکول ۔۔ جماعت اول سے پنجم تک۔
مڈل یا ہائی سکول۔۔۔ جماعت ششم سے میٹرک تک۔
کالج۔۔ انٹرمیڈیٹ سے بیچلر یا ماسٹرز تک۔
 
آپ کا کوٹ زبردست ہے! :)
اور ہاں۔۔۔ ایک بارپھر مبارکباد وصول کیجیے۔ :):):)
اجی کیا ہم اور کیا ہمارا کوٹ۔ :) :) :)
جزاک اللہ خیر! :) :) :)
آپ تو ایم فل کر رہے تھے بھیا جی پھر گریجویشن؟؟؟
یہ تو ہمیں بھی علم نہیں کہ ہم ایم فل کر رہے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں ماسٹرس سے فراغت حاصل کی ہے اور اب پی ایچ ڈی فرما رہے ہیں۔ :) :) :)
سعود بھیا مجھے بھی آپ کا کوٹ بہت پسند آیا ہے
اور مجھے بھی ایسا کوٹ لینا ہے :)
لیکن یہ کوٹ تو ننھی پری کا ہی ہے، وہ تو بس بھیا کے استعمال میں ہے آج کل۔ :) :) :)
سبحان اللہ۔
مبروک یا اخی مرۃ ثانیہ :redheart:
جزاک اللہ خیر!!! :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اجی کیا ہم اور کیا ہمارا کوٹ۔ :) :) :)
جزاک اللہ خیر! :) :) :)

یہ تو ہمیں بھی علم نہیں کہ ہم ایم فل کر رہے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں ماسٹرس سے فراغت حاصل کی ہے اور اب پی ایچ ڈی فرما رہے ہیں۔ :) :) :)

لیکن یہ کوٹ تو ننھی پری کا ہی ہے، وہ تو بس بھیا کے استعمال میں ہے آج کل۔ :) :) :)

جزاک اللہ خیر!!! :) :) :)
تو پھر لڑائی کر لوں آپ سے
 
فلک شیر

محفلین
Top