فرخ

محفلین
بارہ دری کا مطلب ویسے ہوتا کیا ہے۔۔۔؟ جہاں بارہ دریاں ہوں، یا بارہ ستونوں والی کوئی عمارت ہو۔۔۔ ؟
اور مطلب جو بھی ہو، یہ شائید وہ جگہ ہوتی ہے جہاں لوگ خوش گپیوں سے شروع ہو کر جگت بازی کے مراحل سے گزرتے ہیں۔۔ آگے جو ہوتا ہے، اس سے کبھی واسطہ ہی نہیں پڑا، کیونکہ آج تک کسی بارہ دری کے درشن ہی نہیں ہوئے۔۔
 
فرخ

محفلین
السلام علیکم! :) :) :)

فرخ بھائی اس کے مطلب سے کیا مطلب، اب آپ بارہ دری آئے ہیں تو بیٹھیں کچھ حقہ پانی کرتے ہیں۔ :) :) :)
مطلب سے تو مطلب ہے ۔ اب آپ مجھے 4 دری میں بٹھا کر حقہ پلائیں اور بتائیں کہ یہ بارہ دری ہے، تو میں معصوم تو ہوگیا نا دھواں۔۔۔
 
فرخ

محفلین
لیجئے، نیرنگ خیال بھائی آفس میں وارد ہوئے اور یہی سوال ان سے کردیا۔۔ انہوں نے کافی سنجیدگی سے سمجھایا کہ یہ ایسی عمارت کو کہتے ہیں جس کے بارہ دروازے ہوں۔۔ اور مثال بھی دی کہ پرانے وقتوں میں جب بادشاہ حضرات چہل قدمی کے لئے نکلا کرتے تھے تو پارک میں جو عمارت ہوتی تھی اسکے بارہ دروازے ہوتے تھے تاکہ کسی سمت میں نکلنے کے راستے کھلے رہیں۔۔۔۔
تو اس لحاظ سے اگر یہ تیرہ دری ہوتی، تو ایک دروازہ زیادہ ہو جاتا، اور ایک اور سمت میں نکلنے میں آسانی نہ ہو جاتی؟۔۔۔
 
لیجئے، نیرنگ خیال بھائی آفس میں وارد ہوئے اور یہی سوال ان سے کردیا۔۔ انہوں نے کافی سنجیدگی سے سمجھایا کہ یہ ایسی عمارت کو کہتے ہیں جس کے بارہ دروازے ہوں۔۔ اور مثال بھی دی کہ پرانے وقتوں میں جب بادشاہ حضرات چہل قدمی کے لئے نکلا کرتے تھے تو پارک میں جو عمارت ہوتی تھی اسکے بارہ دروازے ہوتے تھے تاکہ کسی سمت میں نکلنے کے راستے کھلے رہیں۔۔۔ ۔

دروازے بڑھانے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا لیکن بات یہاں آ کر اٹک گئی کہ تعداد بڑھائی جائے تو بڑھا کر کتنی کی جائے؟ پھر زیادہ دروازے مزید سمتوں کو جنم دیتے، یوں شاہی محل کے تمام قدیم قطب نما ناکارہ ہو کر رہ جاتے۔ جید علما و وزرا کی مجلس بٹھا کر مزید سمتوں کے ناموں کا تعین کرنا پڑتا۔ لہٰذا طے یہ پایا کہ گھڑی کے بارہ نشانوں کے نقش پر قدم رکھتے ہوئے قدیم روایات کو برقرار رکھا جائے اور ترمیم و اضافے کا عمل مستقبل بعید پر ٹال دیا جائے، ویسے بھی ٹال مٹول سے زیادہ خوبصورت کام اور کیا ہو سکتا ہے؟ :) :) :)
 
اس سے تو اچھا تھا کہ تین پائپ لگا کر اوپر چھت ڈال دی جاتی، اور ہر طرف سے نکلنے میں آسانی ہوجاتی۔۔ خوامخواہ دروازوں کا اتنا خرچہ کیا۔۔۔
 
ہماری مقدس بٹیا رانی اس معاملے میں کافی فراخ دل واقع ہوئی ہیں۔ ویسے بھی اتنا خیال رکھا انھوں نے کہ بارہ "در" یعنی دروازوں کی مؤنث "دری" نصب کروائے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لیجئے، نیرنگ خیال بھائی آفس میں وارد ہوئے اور یہی سوال ان سے کردیا۔۔ انہوں نے کافی سنجیدگی سے سمجھایا کہ یہ ایسی عمارت کو کہتے ہیں جس کے بارہ دروازے ہوں۔۔ اور مثال بھی دی کہ پرانے وقتوں میں جب بادشاہ حضرات چہل قدمی کے لئے نکلا کرتے تھے تو پارک میں جو عمارت ہوتی تھی اسکے بارہ دروازے ہوتے تھے تاکہ کسی سمت میں نکلنے کے راستے کھلے رہیں۔۔۔ ۔
تو اس لحاظ سے اگر یہ تیرہ دری ہوتی، تو ایک دروازہ زیادہ ہو جاتا، اور ایک اور سمت میں نکلنے میں آسانی نہ ہو جاتی؟۔۔۔
لگا دیں ہمارا نام۔۔۔۔۔۔ :p
 
Top