قیصرانی

لائبریرین
الحمدللہ ، اس وقت دال چاول بنا رہی ہوں ۔
بہن آنے والی ہیں پاکستان سے ؟؟ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ ایسے ہی خوش رکھے آمین ۔:)
جی وہ تو کئی دن پہلے گھر پہنچ گئی تھیں، ابھی میں ان کی طرف تشریف لے جا رہا ہوں :)
دعا کا شکریہ۔ آپ کے لئے بھی یہی دعا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بس؟ اناری تک تو جائیں!
کیمی تک کا تو سفر کچھ بھی نہیں :)
Inari یعنی اناری تک جانا کوئی مشکل نہیں کہ کرسمس سے قبل یہاں سے ہو کر گذرا تھا۔ اصل مسئلہ ایک تو ورک ٹائمنگ ہیں کہ جمعے کو میں سوا نو بجے رات کو فارغ ہوتا ہوں۔ اناری تک بارہ سے چودہ گھنٹے کی ڈرائیو کافی رسکی ہو جاتی ہے کہ رات کے وقت سارے راستے ہی جانوروں سے ٹکراؤ کا خطرہ ہوتا ہے۔ ویسے اس بار گرمیوں میں جب سورج غروب نہ ہو، اس وقت میرا ارادہ ہے کہ Utsjoki تک جاؤں گا۔ اسے فن لینڈ کا انتہائی شمالی مقام کہتے ہیں :)
 
Top