ام اریبہ

محفلین
ستاروں کا حال آپ روزانہ جاننا چاہتے ہیں۔۔۔
پامسٹ کی آمدنی کا ذریعہ آپ لوگ ہیں۔۔۔
زایچہ بنانے والوں سے آپ اپمریس ہوتے ہیں۔۔۔
پتھر آپ کی تقدیر بدل دے گا، یہ آپ کا ایمان ہے۔۔۔
ایک دوسرے سے تعارف میں سٹار آپ پوچھتے ہیں۔۔۔
چینلز پر فون کر کر کے استخارے آپ کرواتے ہیں۔۔۔
عامل، جادوگر، کالے علم، ہانڈی، اور بندش پر آپ یقین رکھتے ہیں۔۔۔
طرح طرح کے ماموں، باجیاں، انکل آپ کے نزدیک اہل علم ہیں۔۔۔
پھر آپ کہتے ہیں، آپ کی زندگیوں میں سکون نہیں، رزق میں برکت نہیں۔۔۔
اولاد میں فرمانبرداری نہیں، دلوں میں محبت نہیں۔۔۔
کیسے ہو، جب دلوں میں سب کچھ ہے، بس خدا نہیں۔۔۔
ذرا سوچئے!!!
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ

یہ جو اوپر والے مراسلے میں آپ نے باتیں لکھی ہیں ناں تو یہ سب قرآن اور صحیح حدیث سے دوری کا نتیجہ ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
Top