مٹر کا قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمارے چند احباب فرماتے ہیں، "ان کے کچن میں کچھ اور ہو نہ ہو، انڈہ اور مٹر ضرور مل جائے گا۔" :) :) :)
بجا فرماتے ہیں ۔ چھڑے احباب عموماً چھٹی کے دن کے علاوہ انھی پہ گزارا کر رہے ہوتے ہیں ۔
ا نڈے تو ہمارے فریج کی بھی رونق بنائے رکھتے ہیں۔
 
یہاں 'مٹر' کی جگہ 'انڈے' کی گنجائش بنائی جاتی ہے۔
کتنا رہ گیا نصاب کسی مستند کاغذ کو تھامنے میں ؟
ابھی ایک عدد سند تو چند ماہ قبل حاصل ہوئی ہے، اگلی مستند سند میں ابھی کچھ وقت ہے۔ اگر ہم ابھی سے کوئی وقت بتائیں تو اہل شوق کہیں گے، "رواہ بسند ضعیف!" :) :) :)
 
ابھی ایک عدد سند تو چند ماہ قبل حاصل ہوئی ہے، اگلی مستند سند میں ابھی کچھ وقت ہے۔ اگر ہم ابھی سے کوئی وقت بتائیں تو اہل شوق کہیں گے، "رواہ بسند ضعیف!" :) :) :)
ماشااللہ۔
اللہ پاک وہ وقت جلد لائیں۔ آمین
اہل شوق کی متوقع گلکاریوں سے کیا گِلا، وہ تو بعد میں بھی کہیں نہ کہیں سے کسر نکال ہی لیں گے
 
اُبلے ہوئے سفید چنے مل جاتے ہیں ہر سٹور پر۔ انڈوں کی جگہ چنوں کا استعمال شروع کر دیں۔
سر بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن چنوں سے جو ہیک آتی ہے اس کا کیا کریں۔ دوسرا انڈا آلو، انڈا پیاز، آملیٹ، ہاف فرائی، اور بچ رہی دال میں انڈا اکثر مکس کر لیا جاتا ہے۔ چنوں کے ساتھ ذرا مشکل ہیں یہ سارے خوان
 
Top