ماشاءاللہ ۔
مزاج بخیر ہیں ، پیچھے ہندوستان میں اہل و عیال اور ہماری بھتیجی کیسی ہیں ؟ :)
سکول جانا شروع کر چکی ہیں بھلا؟
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں، ہندوستان میں بھی سبھی خیریت سے ہیں۔ فریحہ بٹیا بھی بالکل خیریت سے ہیں اور سال بھر سے اسکول جا رہی ہیں۔ :) :) :)
 
زین

لائبریرین
دیکھئے بھائی، آپ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ مجھے آپ سے وللہ کوئی شکوہ نہیں اور نہ ہی آپ کو شرمندگی ہونی چاہیئے کہ آپ اپنا کام پوری دیانت سے کر رہے ہیں۔ میرا اعتراض صرف ان مالکان پر ہے جو اس طرح کی چیز کو اپنا کاروبار بنائے بیٹھے ہیں
اوہو آپ تو کچھ اور ہی سمجھ بیٹھے۔۔ میں آپ کی بات سمجھ گیا تھا ۔ میں نے صرف اپنے احساسات بیان کئے تھے۔۔

نیوز چیلنز کی پالیسیوں کا میں خود بھی ناقد ہوں۔۔ الیکٹرانک میڈیا کو بالغ ہونے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
 
زین

لائبریرین
کوئی اچھی خبریں نہیں مل رہیں۔ ابھی کوئٹہ میں ایک اور کریکر دھماکا ہوا ہے جس میں دس بچے زخمی ہوئے ہیں۔

اوریہ بھی تازہ خبر ہے کہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں دو مختلف مقامات پر پرانی دشمنی اور بچوں کی لڑائی کے بعد قبائل میں مسلح تصادم ہوا ہے جس میں دس بندے مارے گئے ہیں۔
 
قیصرانی

کریکر اور دستی بم میں کیا فرق ہوتا ہے؟
 
زین

لائبریرین
کریکر اور دستی بم میں کیا فرق ہوتا ہے؟
کریکر بم میں صرف بارود ہوتا ہے اور زیادہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا ۔ یعنی صرف جھلسنے سے زخم آتے ہیں۔

عمومی طور پر دہشت گرد یہاں جو بم استعمال کرتے ہیں اس میں بارود کے ساتھ ساتھ بال بیرنگ/چھرے، کیل ، لوہے کے ٹکرے وغیرہ استعمال کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہو۔ مجھے بھی گزشتہ سال بم دھماکے میں جو زخم لگے تھے وہ لوہے کے ذرات لگنے کی وجہ سے تھے

دستی بم یعنی ہینڈ گرینڈ۔ اس میں بھی لوہے کا استعمال ہوتا ہے اس لئے جان لیوا ثابت ہوتا ہے
 
یعنی ساخت میں صرف شارپنلز کا فرق ہوتا ہے
 
Top