عائشہ عزیز

لائبریرین
ایسا کبھی ہوتا ہی نہیں کہ وہ جواب نہ دیں بس ہم ٹھیک سے سن نہیں پاتے نا
ورنہ اللہ جی یہ کیوں کہتے کہ میں تو شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں جو شہ رگ سے زیادہ قریب ہوں وہ سنتی بھی ہیں سن کر جواب بھی دیتے ہیں
بس ان کی آواز ہمیں اس وقت نہیں آتی جب ہم سمجھیں کہ دور ہیں ۔۔۔
:happy:
اچھا۔۔ٹھیک سے سننے کے لیے تو ہمیں اللہ جی کا اچھا بندہ بننا چاہیے ناں اپیا۔۔ہمم سمجھ گئی۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہاں یہودیوں کا نیا سال شروع ہوا ہے اور ان کا مقدس ترین تہوار بھی ہے ان دنوں۔۔۔
اور ماہا پاکستان میں ہے۔۔۔ بالکل ٹھیک
اوہ اچھا
بھیا آپ تو پاکستان میں نہیں رہتے تھے مجھے لگ رہا ہے میں نے آپ کے نام کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا دیکھا تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
اوہ اچھا
بھیا آپ تو پاکستان میں نہیں رہتے تھے مجھے لگ رہا ہے میں نے آپ کے نام کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا دیکھا تھا۔
بیٹا جب پاکستان میں ہوتا ہوں تو پاکستان کا جھنڈا آ جاتا ہے نام کے ساتھ اور جب کہیں اور ہوتا ہوں تو اس ملک کا۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور ناں فاتح بھیا مجھے اس کا مطلب بھی پوچھنا ہے آپ سے
"مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں"
ویسے تو مجھے مشکل اردو آتی ہے لیکن میں دیکھنا چاہ رہی ہوں کہ آپ کچھ سیکھ پائے ہیں مجھ سے یا نہیں!
 
فاتح

لائبریرین
اور ناں فاتح بھیا مجھے اس کا مطلب بھی پوچھنا ہے آپ سے
"مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں"
ویسے تو مجھے مشکل اردو آتی ہے لیکن میں دیکھنا چاہ رہی ہوں کہ آپ کچھ سیکھ پائے ہیں مجھ سے یا نہیں!
اوہ یعنی امتحان لے رہی ہو ہمارا۔۔۔ ٹھیک ہے استانی جی ٹھیک ہے۔ :laughing:
یہ غالبؔ کی ایک غزل کے مقطع کا مصرعِ ثانی ہے:
اسدؔ ہے نزع میں، چل بے وفا! برائے خدا!​
مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں ہے​
یعنی۔۔۔ اسدؔ مر رہا ہے چل اے بے وفا، خدا کے واسطے​
یہ تو وہ وقت ہے جب شرم و حجاب کو ترک کر دیا جاتا ہے اور شان و شوکت کو الوداع کہہ دیا جاتا ہے۔​

مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں ہے: حجاب کو ترک کرنے اور تمکین کو وداع کرنے کا مقام
 
مقدس

شاباش
یہ سبق تو یاد کر لیا آپ نے
کل کا سبق بھی یاد کر کے آئیے گا:rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

اس وقت ہوائی مستقر پر ہوں اور پرواز ساڑھے سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔
 
عثمان

محفلین
بعض دھاگے ایسے کھلے ہیں کہ دل کرتا ہے وہاں جا کر ان افلاطونوں کے لتے لوں۔ :rolleyes: لیکن پھر سوچتا ہوں کہ چھوڑ یار دفع کرو۔:sick:
میری اس عارضی امن پسندی پر مجھے منتظمین کی جانب سے داد اور ایک عدد طلائی تمغہ ملنا چاہیے۔ :battingeyelashes: :angel:
 
Top