اے خان

محفلین
سرگرمیاں ڈھونڈیں گے تو ایسا ہی ہوگا- ایک خاص سرگرمی پر نظر رکھیں- :)
مجھ میں یہی ایک خامی ہے کہ کوئی سرگرمی مجھے خاص نہیں لگتا، اب میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں ذہنی طور پر میچور ہو جاؤں. بے کار کی سرگرمیاں چھوڑ چھاڑ کر پرانا بچپن والا سادہ سا عبداللہ بن جاؤں. :(
 
جی جی وہی تو-
لیکن کیا گارنٹی ہے بچپن والی سرگرمی ابھی تک دستیاب ہو؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
مجھ میں یہی ایک خامی ہے کہ کوئی سرگرمی مجھے خاص نہیں لگتا، اب میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں ذہنی طور پر میچور ہو جاؤں. بے کار کی سرگرمیاں چھوڑ چھاڑ کر پرانا بچپن والا سادہ سا عبداللہ بن جاؤں. :(
ذہنی طور پر میچور ہونے کے لیے بچہ نہیں بلکہ بڑا بننا پڑتا ہے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
پرانے ڈائجسٹ شعاع، کرن ، سرگزشت، اور پتہ نہیں کیا کیا نام ہیں پڑھ پڑھ کر تو بور ہوگیا ہوں :(
کوئی دلچسپ ادبی کتاب شروع کیجیے۔ ہماری مانیے تو اشفاق احمد کی کتاب "بابا صاحبا" پڑھنا شروع کیجیے۔ آپ کو دلچسپ لگے گی۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
یعنی پھر وقت ابھی باقی ہے بڑا ہونے میں.
بڑا ہونے کے لیے پہلے اپنے ذہن کو بدلنا پڑتا ہے۔ اپنے ذہن اور خیالات کو ایک مختلف ٹریک پر لے جائیں۔ کچھ نہ کچھ افاقہ ضرور ہو گا۔ ویسے ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ جلد از جلد آپ "گھوڑی چڑھ" جائیں۔ :D:)
 
اے خان

محفلین
ویسے یونی کی لائبریری میں بھی اچھی سرگرمی مل سکتی ہے-

آزمائش شرط ہے-
یونیورسٹی کی لائبریری تو بند ہے، وہاں جو بھی آتا ہے کتاب پڑھنے کم اور نماز پڑھنے زیادہ، جیسے یہ لائبریری نہیں خواتین کی مسجد ہو، صوابی میں جو لائبریری ہے وہاں جو بھی آتا ہے پروٹوکول میں والدین میں کسی ایک کو ساتھ لاتا ہے، اسی وجہ سے آزمائش بے کار ہوتی ہے میں اچھے بچوں کی طرح صرف کتاب پر دھیان دیتا ہوں
 
اے خان

محفلین
بڑا ہونے کے لیے پہلے اپنے ذہن کو بدلنا پڑتا ہے۔ اپنے ذہن اور خیالات کو ایک مختلف ٹریک پر لے جائیں۔ کچھ نہ کچھ افاقہ ضرور ہو گا۔ ویسے ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ جلد از جلد آپ "گھوڑی چڑھ" جائیں۔ :D:)
اللہ تعالٰی آپ کی دعا جلد قبول فرمائیں ، ہمارے ہاں گھوڑی نہیں ہوتی کار ہوتی ہے اور اس میں صرف دلہن ہوتی ہے، دلہا بے چارہ ایک دن غائب ہوتا ہے پھر رات دیر سب سے چپ کر گھر آتا ہے :D
 
زیک

مسافر
یونیورسٹی کی لائبریری تو بند ہے، وہاں جو بھی آتا ہے کتاب پڑھنے کم اور نماز پڑھنے زیادہ، جیسے یہ لائبریری نہیں خواتین کی مسجد ہو، صوابی میں جو لائبریری ہے وہاں جو بھی آتا ہے پروٹوکول میں والدین میں کسی ایک کو ساتھ لاتا ہے، اسی وجہ سے آزمائش بے کار ہوتی ہے میں اچھے بچوں کی طرح صرف کتاب پر دھیان دیتا ہوں
اب لائبریری نماز کے لئے استعمال ہوتی ہے؟ پاکستان واقعی کافی مسلمان ہو گیا ہے۔ پرانے وقتوں میں تو باہر گرمی سے بچنے، گپ شپ لگانے اور ڈیٹ مارنے کے لئے ہوتی تھی
 
اب بھی انہی مشاغل کے لئے استعمال ہوتی ہے-
بس یہ خان صاب کی سر کو گرمی چڑھی ہوئی ہے- ہور کوئی گل نہیں-
 
سید عمران

محفلین
یونیورسٹی کی لائبریری تو بند ہے، وہاں جو بھی آتا ہے کتاب پڑھنے کم اور نماز پڑھنے زیادہ، جیسے یہ لائبریری نہیں خواتین کی مسجد ہو، صوابی میں جو لائبریری ہے وہاں جو بھی آتا ہے پروٹوکول میں والدین میں کسی ایک کو ساتھ لاتا ہے، اسی وجہ سے آزمائش بے کار ہوتی ہے میں اچھے بچوں کی طرح صرف کتاب پر دھیان دیتا ہوں
لائبریری کے متعلق یہ ساری تفصیلات کس کتاب میں ہیں؟؟؟
 
Top