میرے خیال میں سردائی کو ٹھنڈائی بولتے ہیں بھیا بھنگ تو اور ہی چیز ہوتی ہے :rolleyes:
ہولی کے موقع پر اس میں بھنگ گھونٹ کر ڈالنے اور سبھی کو پلانے کا رواج ہے۔ ہندوانا اعتقادات میں ایسا مانا جاتا ہے کہ ان کے بھگوان شیو جی بھنگ اور دھتورا کھایا کرتے تھے۔ :) :) :)
 
ابن سعید آپ کی طرف ہریکین فلورنس کی کیا صورتحال ہے؟ ایسٹ شور خالی کرنے کا سنا تھا نارفاک میں تو شاید ابھی نہیں؟
نارفاک کے نشیبی حلقہ الف (فلڈ زون اے) کے مکینون کے لیے لازمی انخلا کے فرمان جاری ہوئے ہیں۔ ہمارا اپارٹمنٹ زون اے اور بی کی سرحد پر واقع ہے۔ ہم نے ابھی کہیں جانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ البتہ ضروری اشیائے خورد و نوش اور روشنی وغیرہ کا سامان زخیرہ کر لیا ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
نارفالک کے نشیبی حلقہ الف (فلڈ زون اے) کے مکینون کے لیے لازمی انخلا کے فرمان جاری ہوئے ہیں۔ ہمارا اپارٹمنٹ زون اے اور بی کی سرحد پر واقع ہے۔ ہم نے ابھی کہیں جانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ البتہ ضروری اشیائے خورد و نوش اور روشنی وغیرہ کا سامان زخیرہ کر لیا ہے۔ :) :) :)
آخری وقت تک انتظار نہ کریں۔ اور اگر لمبی ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں تو اِدھر آ جائیں
 
آخری وقت تک انتظار نہ کریں۔ اور اگر لمبی ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں تو اِدھر آ جائیں
اس پیش کش کا شکریہ۔ ہم نے کل ہی اس امکان کا جائزہ لیا تھا۔ عام حالات میں یہاں سے آپ کے شہر تک کا فاصلہ کوئی نو گھنٹے کا ہے جو کہ اتنا مشکل نہیں، البتہ تمام وقت تنہا ہمیں ڈرائیونگ کرنی ہو گی۔ اس سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ساؤتھ کیرولائنا سے ہو کر گزرنا ہوگا جو کہ متاثر ترین علاقہ متوقع ہے۔ ایسے میں موسم خراب ہونے سے قبل بھی گزرنے کے کوشش کریں تو وہاں کے بے شمار لوگ انخلا کر رہے ہوں گے اور ہائی وے پر ہجوم بے طرح ہو گا۔ ہمارا خیال ہے کہ نارفاک سے رچمنڈ، واشنگٹن ڈی سی، یا ویسٹ ورجینیا کی جانب کوچ قدرے بہتر ہو گا کیونکہ اس طرح طوفان کے راستے سے گزرنے کے بجائے اس سے دور بھاگا جا سکے گا۔ اتفاق سے ڈی سی کو چھوڑ کر آس پاس ہمارے جاننے والے نہیں پائے جاتے، یا ہمارے علم میں نہیں۔ رچمنڈ وغیرہ کے آس پاس ہوٹلوں میں بھی جگہ نہیں ملنے والی کیونکہ اس شہر میں ہم جیسے فرزانے ہزاروں ہیں! :) :) :)
 
ساؤتھ کیرولائنا کی ٹریفک سے تو نارتھ کیرولائنا میں پہاڑوں کی طرف جا کر جان چھوٹ سکتی ہے۔ فاصلہ اس سے بہت لمبا نہیں ہو گا۔ لیکن امکان ہے کہ شارلٹ اور اٹلانٹا وغیرہ بھی کیرولائناز کے کافی لوگ آ رہے ہوں گے۔

بہتر ویسٹ ورجینیا جانا ہی ہو گا۔ ہوٹل وغیرہ وہاں جلد چیک کر لیں ورنہ سب کے بھرنے کا چانس زیادہ ہے
 
بہتر ویسٹ ورجینیا جانا ہی ہو گا۔ ہوٹل وغیرہ وہاں جلد چیک کر لیں ورنہ سب کے بھرنے کا چانس زیادہ ہے
پہلے ہم رچمنڈ اور اس کے نواح میں ہوٹل ڈھونڈتے ہیں، ورنہ پھر ویسٹ ورجینیا کی طرف دیکھیں گے جو قدرے زیادہ محفوظ ہو گا۔ :) :) :)
 
کچھ سمت ہماری طرف ہوئی ہے لیکن سمندر کنارے ہونے کی وجہ سے آپ کو ہم سے زیادہ بھگتنا پڑے گی۔
نارفاک کے معاملے میں نہ صرف ساحلی شہر ہونے کا مسئلہ ہے بلکہ اینٹی کلاک وائز بھنور کے مرکز سے جنوب میں واقع ہونے کے باعث اضافی دباؤ کا بھی خطرہ بدستور قائم ہے۔ البتہ شدید بارش کے امکانات ہر دو مقامات پر موجود ہیں۔ :) :) :)
 
وجی

لائبریرین
ہائے :noxxx: ایک طوفان ہی تھا جس نے آپکو یہاں آنے پر مجبور کر دیا چاچو۔:notworthy:
ہم توآپ کی تحریر کے منتظر رہے کتنے عرصے۔ :nerd:
 
Top