سیما علی

لائبریرین
آپی بھارت تو بہت بڑا ملک ہے۔ اس کے بنگال میں تو سردی آتی ہی نہیں اور ایسے ہی کئی علاقے ایسے ہوں گے جہاں گرمی برائے نام آتی ہو گی۔
جی بھیا ہماری امّاں یو پی کی تھیں اور وہ بھی اتنا بڑا ۔۔تو بس سادہ لوگ تھے بھیا اُنکا انڈیا وہیں سے شروع اور وہیں پہ ختم۔۔۔:):)
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح بات ہے آپی۔ بڑے لوگوں کی باتیں بھی بڑی پیاری ہوتی ہیں۔ ان کو اپنی مٹی سے بہت پیار ہوتا ہے۔ ان کے لیے سارا جہان اپنا گھر ہی ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
صحیح بات ہے آپی۔ بڑے لوگوں کی باتیں بھی بڑی پیاری ہوتی ہیں۔ ان کو اپنی مٹی سے بہت پیار ہوتا ہے۔ ان کے لیے سارا جہان اپنا گھر ہی ہوتا ہے۔
ہمیشہ کہتیں کہ جب ہمارا آخری وقت ہو تو ہم پاکستان میں ہوں اور الللّہ کا کرنا ایسا ہی ہوا اُنکا انتقال پاکستان میں ہی ہوا ہم کہتے آپ تو کہتی تھیں انڈیا ایسا اب تو آپکو پاکستان سے اتنی محبت ہوگئی تو ہمیشہ کہتیں اس ملک کی قدر بہت کرنا چاہیے یہ بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔۔ پروردگار درجات بلند فرمائے آمین۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اخاہ تو راجہ محمود آباد سے نسبت ہے آپ کی مطلب شاہی لوگ ہیں آپ :):)
جی ہماری والدہ کا تعلق اُسی ریاست سے تھا جہاں کے والی کا نام پاکستان میں کم لوگ جانتے ہیں؀
راجا صاحب محمود آباد ٭ تحریک پاکستان کے عظیم رہنما راجا امیر احمد خان راجا صاحب محمود آباد کی تاریخ پیدائش 5 نومبر 1914ء ہے۔ تحریک پاکستان کے جن رہنمائوں نے اس تحریک میں تن‘ من‘ دھن ہر طرح سے شرکت کی ان میں راجا صاحب محمود آباد‘ امیر احمد خان کا نام بلاشبہ سب سے زیادہ نمایاں ہے۔
 
Top