اے خان

محفلین
و علیکم السلام
الحمد للہ
کل شفٹنگ مکمل ہوئی۔ اب سیٹنگ چل رہی ہے۔
زندگی میں پہلی بار والدین سے الگ ہوا۔ الگ رہنے کا سلیقہ آتے آتے ہی آئے گا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ گھر قریب ہی ہے، اور آنا جانا آسان ہے۔
بچے بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ ضرورتیں بھی بڑھ رہی تھیں، کبھی نہ کبھی تو یہ مرحلہ آتا ہی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا فرمائے
 
وجی

لائبریرین
و علیکم السلام
الحمد للہ
کل شفٹنگ مکمل ہوئی۔ اب سیٹنگ چل رہی ہے۔
زندگی میں پہلی بار والدین سے الگ ہوا۔ الگ رہنے کا سلیقہ آتے آتے ہی آئے گا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ گھر قریب ہی ہے، اور آنا جانا آسان ہے۔
بچے بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ ضرورتیں بھی بڑھ رہی تھیں، کبھی نہ کبھی تو یہ مرحلہ آتا ہی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
اللہ آپ کو خوشیاں و آسانیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
اب کس علاقے میں گئے آپ ؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
بارہ دری تو جوں کی توں ہے لیکن سنسان ویران ہو گئی ۔
کوئی رونق ہی نہیں ۔
بھیا بہت دل چاہتا ہے کہ بارہ دری میں پُرفضا چمن لگا یا جائے ۔۔صدر مقام پر کارچوبی گاؤ تکیے لگائے ہوئے ہوں اور ایک محفل مشاعرے کی سجائی جائے ۔۔کیا خیالی دنیا سجا لی ورچوئیل زمانے میں !!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
گوگل ٹرانسلیٹر الائچی کو سندھی میں "الائجي" دکھا رہا ہے۔ کیا اس طرح بھی سندھی میں بولتے ہیں یا گوگل کی غلطی ہے؟
یہاں دیکھیں چھوٹی الائچی بتاتا ہے ۔ یہ سندھی لینگویج اتھارٹی ہے۔
ننڈھو پھوٹو یونی چھوٹی الائچی۔
 
Top