علی وقار

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
ٹیگ کا چراغ رگڑتے ہیں، شاید کسی کی ڈانٹ ڈپٹ کے لیے حاضر ہو جائیں ۔ ان کے ایک بھائی نے کیفیت نامے کو غلط املا کی پناہ گاہ بنا رکھا ہے۔ سید عمران
یہ والا چراغ بھی کافی گھس گیا ہے کچھ کارگر نہیں ۔ لگتا ہے بھیا ہی کچھ کریں گے اب ۔شاید اپنے املائی چراغ سے کوئی قاصد دوڑا دیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ٹیگ کا چراغ رگڑتے ہیں، شاید کسی کی ڈانٹ ڈپٹ کے لیے حاضر ہو جائیں ۔ ان کے ایک بھائی نے کیفیت نامے کو غلط املا کی پناہ گاہ بنا رکھا ہے۔ سید عمران
وہ دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
اور اس بارہ دری میں کیا چل رہا ہے ؟؟
دل چاہ رہا ہے کہ بارہ دری میں ۔ بورڈ ہٹا کر شادی دفتر کا بورڈ لگا دیا جائے تاکہ شادی کے شوقین حضرات کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہو اور رونق میں دن دونی اور رات چوگنی ترقی ہو ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
اور منتظم اعلیٰ کی ذمہ داریا ں شمشاد بھیا کو سونپی جائیں
چلاتا ہے دفتر شادی
دوست ایسا بھی اک ہمارا ہے
فیس لیتا ہے دل ملانے کی
اور اسی کام پر ''گزارہ'' ہے
کوئی شادی بغیر مر جائے
یہ بھلا کب اسے گوارا ہے
عقد ثانی کی جن کو خواہش ہو
ان کی امید کا ستارا ہے
جن کو رشتہ کہیں نہ ملتا ہو
ان کا یہ آخری سہارا ہے
سوچتا ہوں کہ ہے وہ خوش قسمت
یا حقیقت میں غم کا مارا ہے
ان گنت شادیاں کرا ڈالیں
اور خود آج تک کنوارا
ہے
 
سیما علی

لائبریرین
شادی تو بذاتِ خود ایک اعلان ہوتا ہے کہ بندہ اور بندی عقد ثانی میں منسلک ہو رہے ہیں ۔ چھپ کر شادی کیا ہوتی ہے ۔ آج تک سمجھ نہیں آیا ۔
ہم صد فی صد آپکی بات سے متفق ہیں اسلئے کہ؀
شادی کا اعلان کرنا واجب ہے اور اس کا سبب یہ ہے۔۔۔۔
حدیث نبوی صل اللہ علیہ وسلم میں اس کا حکم دیا گیا ہے
جیسا کہ ارشاد نبوی ہے کہ: وأَعْلِنُوا النِّكَاحَ" نکاح کا اعلان کرو " [1]
 
ظفری

بے شک آپی بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔۔۔ ویسے آپ میری کسی پوسٹ کو کوٹ کرکے مجھے یہاں آنے پر مجبور کردیتیں ہیں کہ مجھے نوٹیفکیشن موصول ہوجاتا ہے اور میں حاضر ہوجاتا ہوں ۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے یہاں روزآنہ نہیں تو ہفتے میں ایک آدھ بار آنا پڑے گا ۔ بہنیں واقعی بہت بڑی نعمت ہو تیں ہیں ۔ :)
 
وجی

لائبریرین
دل چاہ رہا ہے کہ بارہ دری میں ۔ بورڈ ہٹا کر شادی دفتر کا بورڈ لگا دیا جائے تاکہ شادی کے شوقین حضرات کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہو اور رونق میں دن دونی اور رات چوگنی ترقی ہو ۔۔۔۔
ٰو خواتین ٰ
شامل کر لیں خط شدہ کے آگے۔
 
Top