شمشاد بھائی، ہمارا خیال ہے کہ اسے طویل عرصہ تک جاری رہنا چاہئے۔ نئے فورم نظام میں دھاگوں کی طوالت اس کی پرفارمینس کو متاثر نہیں کرتی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
جیسے آپ کی مرضی
میری رائے یہی ہے کہ 100 صفحات کے بعد دھاگہ مقفل کر کے نیا دھاگہ شروع کیا جائے۔
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ میں خوف کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ نکلے ، سڑکوں پر جشن منایا۔ البتہ جشن منانے والوں میں بلوچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔
شہر میں ایک ہوٹل کے باہر دھماکا بھی ہوا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ مختلف شہروں میں کوئی پندرہ بیس راکٹ بھی فائر ہوئے ۔
سیکورٹی کے پیش نظر تقریباً اٹھارہ گھنٹوں تک تمام موبائل نیٹ ورکس بند کردیئے گئے تھے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

رمضان شریف قریب الاختتام ہے۔ آج 27 روزے گزر چکے ہیں۔ باقی دو یا زیادہ سے زیادہ تین روزے رہ گئے ہیں۔
 
Top