دوستوں کا یہی تو فائدہ ہے کہ فاتحہ شاتحہ پڑھ دیتے ہیں۔
لیکن فاتح بھائی ہم سے آپ کی یہ امیدیں نہیں پوری ہونے کی کیونکہ ہم ہائی کمان سے کمٹ منٹ کرنے کے چکروں میں ہیں کہ دوستوں کو اپنے ہاں بلائیں گے اس سے پہلے کہ کوئی ہمیں بلائے۔
اس سلسلے میں آجکل ایک نوحے پر کام کرنے کا بھی پلان بن رہا ہے جو تمام دوستوں کو کسی وقت بھی روانہ کیا جاسکتا ہے تاکہ ہمارا دعوت نامہ جب ملے تو سب دوست آکر کورس کے انداز میں ہمارا ہی لکھا ہوا یہ نوحہ ہمارے سرہانے کھڑے ہو کر پڑھیں۔
اس نوحے کے کچھ شعر ملاحظہ کیجئے اور ذرا اسکی تقطیع بھی کردیجئے اور وزن وغیرہ تو پورے ہی ہوں گے پھر بھی کچھ ڈال دیجئے گا اور ہاں یہ بھی بتادیں کہ یہ نوحہ کون سی بحر میں ہے اور قافیہ ردیف بھی اسکے نکال دیجئے گا یہ ادب کی ایسی خدمت ہوگی جس پر آپ کو کچھ بھی مل سکتا ہے۔
آپ کی عالمانہ رائے کے بعد ہی اس نوحے پر مزید کام ہوگا۔
نوحہ:
ہائے میرا نکھٹو دوست کہاں چلا گیا
یہ تو ڈبلیو گیارہ کا عاشق تھا پیدل کیسے چلا گیا
کوئی پتہ تو کرو آگے پہنچا کہ نہیں
یا کنڈکٹر سے پھڈا کرکے راستے میں اتر گیا
نوٹ: ہمیں پتہ ہے یہ ادبی شہہ پارہ دیکھ کر آپ کا دل اسے ہتھیانے کو کرے گا لیکن اپنے دل کو سمجھا بجھا کر کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں۔