شمشاد

لائبریرین
اس وقت تو یہی ملا ہے سادے چاول اور دودھ۔ چینی ملانی ہے تو ملا لینا۔

12.jpg
 

فاتح

لائبریرین
لیکن فاتح بھائی ہم سے آپ کی یہ امیدیں نہیں پوری ہونے کی کیونکہ ہم ہائی کمان سے کمٹ منٹ کرنے کے چکروں میں ہیں کہ دوستوں کو اپنے ہاں بلائیں گے اس سے پہلے کہ کوئی ہمیں بلائے۔;)
اس سلسلے میں آجکل ایک نوحے پر کام کرنے کا بھی پلان بن رہا ہے جو تمام دوستوں کو کسی وقت بھی روانہ کیا جاسکتا ہے تاکہ ہمارا دعوت نامہ جب ملے تو سب دوست آکر کورس کے انداز میں ہمارا ہی لکھا ہوا یہ نوحہ ہمارے سرہانے کھڑے ہو کر پڑھیں۔:) اس نوحے کے کچھ شعر ملاحظہ کیجئے اور ذرا اسکی تقطیع بھی کردیجئے اور وزن وغیرہ تو پورے ہی ہوں گے پھر بھی کچھ ڈال دیجئے گا اور ہاں یہ بھی بتادیں کہ یہ نوحہ کون سی بحر میں ہے اور قافیہ ردیف بھی اسکے نکال دیجئے گا یہ ادب کی ایسی خدمت ہوگی جس پر آپ کو کچھ بھی مل سکتا ہے۔:) آپ کی عالمانہ رائے کے بعد ہی اس نوحے پر مزید کام ہوگا۔:)
نوحہ:
ہائے میرا نکھٹو دوست کہاں چلا گیا
یہ تو ڈبلیو گیارہ کا عاشق تھا پیدل کیسے چلا گیا
کوئی پتہ تو کرو آگے پہنچا کہ نہیں
یا کنڈکٹر سے پھڈا کرکے راستے میں اتر گیا
:):):)

نوٹ: ہمیں پتہ ہے یہ ادبی شہہ پارہ دیکھ کر آپ کا دل اسے ہتھیانے کو کرے گا لیکن اپنے دل کو سمجھا بجھا کر کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں۔:)
ہاہاہاہاہا
تمام مصرعوں میں الفاظ کی ترتیب الٹ دیں۔۔۔ شہ پارہ بنے نا بنے نمک پارہ ضرور بن جائے گا :laughing:
 
Top