قرۃالعین اعوان

لائبریرین
وہ لوکی جو کل بنائی تھی۔ اس کے علاوہ آملیٹ تیار کیا تھا۔ اب شام میں دیکھیں گے کیا کھاتے ہیں۔ ممکن ہے گروسری شاپنگ کو چلے جائیں کچھ دیر میں۔ :)
آپ کچھ اور کیوں نہیں کھاتے؟
چکن،مٹن ؟کڑاہی،بریانی،ہانڈی،ساگ
یہ سب؟
 
آپ کچھ اور کیوں نہیں کھاتے؟
چکن،مٹن ؟کڑاہی،بریانی،ہانڈی،ساگ
یہ سب؟
بالکل کھاتے ہیں۔ ساگ، قیمہ، کریلہ، چنے، ثابت مسور کی دال، مٹر پلاؤ، انڈے کا سالن، چکن اور مختلف سبزیاں و دالیں وغیرہ اچھی بنا لیتے ہیں۔ حلال مٹن وغیرہ کا حصول یہاں اتنا سہل نہیں اس لئے اسے کم ہی لاتے ہیں۔ اگر کبھی ایسے اسٹور تک جانا ہو جہاں حلال مٹن وغیرہ دستیاب ہوں تو لاتے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
آج عید کا دوسرا دن ہے اور آج ہماری باری ہے عزیز و اقارب کے ہاں جانے کی۔
 
پپو

محفلین
السلام علیکم
آج عید کا دوسرا دن ہے اور آج ہماری باری ہے عزیز و اقارب کے ہاں جانے کی۔
وعلیکم السلام
شمشاد بھائی آج پاکستان میں عید کا دوسرا دن ہے آپ کو بہت عید مبارک آپ کے ہاں تو تیسرا دن ہوگا اور سنائیں شمشاد بھائی عید کیسی رہی کتنی عید ملی اوئے میرا مطلب تھا بھابھی اور بچوں نے کتنی عیدی نکلوائی
 
پپو بھائی میں بھی پاکستان میں ہی ہوں اور میں نے بھی آپ کے ساتھ ہی عید منائی ہے۔
 
پپو

محفلین
السلام علیکم
اگرکوئی اس وقت بارہ دری میں ہے تو اسے بہت بہت عید مبارک بعد میں آنیوالے اپنے حصے کی عید مبارک اٹھا لیں خبردار کوئی زیادہ عیدمبارک نہ لے جائے میں نے گن کر رکھی ہیں سارے ممبران کے لیے اگر کسی کو نہ ملے تو سمجھ لے کسی بھائی یا بہن نے دو عید مبارکیں اٹھا لیں ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی عید والی رات آیا تھا، نمبر نہیں لے سکا۔ کل بھی دکانیں بند تھیں، آج بھی سناٹا ہے۔ کل انشاء اللہ نمبر لے لوں گا۔
 
Top